• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہد آفریدی کی کتاب میں سابق کھلاڑیوں کے بارے میں اہم انکشافات

شائع May 2, 2019
گیم چینجر کی تقریب رونمائی 4 مئی کو ہوگی — فوٹو بشکریہ وجاحت سعید خان ٹوئٹر اکاؤنٹ
گیم چینجر کی تقریب رونمائی 4 مئی کو ہوگی — فوٹو بشکریہ وجاحت سعید خان ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ میں ساتھی کھلاڑیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ان کی کتاب رونمائی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ کتاب میں اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے بھی چند اقتباسات شیئر کیے ہیں۔

شاہدآفریدی نے اپنی کتاب میں وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان قراردیا جبکہ کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس کے باعث ان کے وقاریونس سے اختلافات رہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے 'بوم بوم' کا لقب دینے والے کرکٹر کا نام بتا دیا

آفریدی نے کتاب میں وقاریونس اور وسیم اکرم کےدرمیان چپقلش کا بھی ذکرکیا ہے۔

کتاب میں شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے ساتھ اختلافات سے بھی پردہ اٹھایا اور کہا ہے کہ جاوید میاں داد انہیں پسند نہیں کرتے تھے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کرائی گئی۔

بوم بوم آفریدی نے کشمیر کے حوالے سے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

اقتباسات پڑھنے کے بعد خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میڈیا کی تشہیر پر نہ جائیں اور کتاب پڑھیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب میں جسے کریڈٹ دینا تھا اسے کریڈٹ بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی کتاب " گیم چینجر " کی تقریب رونمائی ہفتے کو کراچی میں ہوگی۔

ان کی کتاب کے بارے میں سابق پاکستانی کھلاڑی مشتاق احمد نے بھی ٹوئٹ کیا اور عوام سے اس کتاب کو پڑھنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی یوم دفاع کی تقریب میں کیا کھارہے تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بہترین کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کتاب میں کئی چھکے اور چوکے مارے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کئی حقائق بیان کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں ان کے کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی بہت خاص ہیں اور انہوں نے بہت بہترین کام کیا ہے اور دعا ہے کہ وہ آگے بھی اسی طرح بہترین کام کرتے رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024