• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں

شائع May 2, 2019 اپ ڈیٹ May 7, 2019
اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے پہلی شادی 2007 میں کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ماہرہ خان یوں تو ہمیشہ اپنے اسٹائل و اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار انٹرنیٹ پر ان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں۔

تاہم ماہرہ خان کے قریبی افراد نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ماہرہ خان کی جانب سے منگنی کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں اس وقت میڈیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں جب بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔

رپورٹ میں کسی کا حوالہ دیے بغیر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازے سے بتایا گیا کہ اداکارہ نے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کی۔

ساتھ ہی سلیم کریم کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ’سم پیسا‘ نامی نئی ٹرانزیکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔

بھارتی اخبار نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ آفیشلی طور پر ماہرہ خان یا سلیم کریم کی جانب سے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

بھارتی اخبار کی جانب سے رپورٹ شائع کرنے کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں انٹرنیٹ اور میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تاہم اداکارہ سے منسلک قریبی ذرائع نے ماہرہ خان کی منگنی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کے قریبی افراد کے مطابق بھارتی اخبار کی خبر میں کوئی سچائی نہیں، اداکارہ نے ترکی میں منگنی نہیں کی۔

اداکارہ کے قریبی افراد کے مطابق ماہرہ خان دوستوں کے ساتھ ترکی میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔

ماہرہ خان نے ترکی میں شادی کی تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ دوستوں کے ساتھ انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں ایک تصویر میں دوست کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور انہیں ایک 5 سالہ بیٹا اذلان بھی ہیں۔

تاہم ماہرہ خان کی پہلی شادی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

ان دنوں ماہرہ خان آنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اور ’سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں وہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی، فلم کو عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

سفید پہ سفید 🕊

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024