• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ صوفی ٹرنر اور گلوکار جوئے جونس نے شادی کرلی

شائع May 2, 2019
صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: ہیوی ڈاٹ کام
صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: ہیوی ڈاٹ کام

شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ سے کیریئر کی شروعات کرنے اور اسی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس نے اچانک شادی کرلی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو انتہائی قریب سے دیکھا جاتا تھا۔

دونوں نے متعدد بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے سمیت جلد ایک دوسرے سے شادی کرنے کی بھی تصدیق کی تھی، تاہم کبھی بھی دونوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

جوئے جونس کے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے دیور اور گلوکار نک جونس کے بڑے بھائی ہیں۔

نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں بھارتی شہر ادے پور میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں 11 سال کا فرق ہے۔

دونوں کئی بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر چکے تھے—فائل فوٹو: دکن ہیرالڈ
دونوں کئی بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر چکے تھے—فائل فوٹو: دکن ہیرالڈ

چھوٹے بھائی نک جونس کی شادی کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ جوئے جونس بھی جلد شادی کرلیں گے اور اب انہوں نے اچانک شادی کرلی۔

شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے مطابق دونوں نے معروف میوزیکل ایوارڈ ’بل بورڈز‘ کی سالانہ تقریب کے فوری بعد شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

شادی سے 2 گھنٹے قبل جوئے جونس نے بل بورڈ ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس بھی کی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق جوڑے نے اچانک شادی کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب جوڑے نے کچھ دن قبل ہی عدالت سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا۔

دونوں کی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی اور دلہن صوفی ٹرنر نے سفید لباس پہن رکھا تھا۔

دونوں کی شادی مسیحی رسومات کے مطابق ہوئی اور تقریب میں شوبز اور میوزک انڈسٹری کے چند نامور اور جوڑے کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

دونوں کی عمر میں 6 سال کا فرق ہے، جوئے جونس کی عمر 29 جب کہ صوفی ٹرنر کی عمر 23 برس ہے۔

جوئے جونس نے متعدد میوزیکل ایوارڈ حاصل کر رکھے ہیں اور وہ گلوکاری کرنے سمیت اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

صوفی ٹرنر کو گیم آف تھرونز سے شہرت ملی—فائل فوٹو بزنس انسائڈر
صوفی ٹرنر کو گیم آف تھرونز سے شہرت ملی—فائل فوٹو بزنس انسائڈر

ان کے چھوٹے بھائی نک جونس بھی گلوکار ہیں جب کہ بڑے بھائی کیون جونس بھی گلوکار اور اداکار ہیں۔

جونس برادران امریکی شوبز و میوزک انڈسٹری میں شہرت رکھتے ہیں اور ان کا سب سے چھوٹا بھائی 18 سالہ فرینکی جونس بھی چائلڈ آرٹسٹ ہیں۔

صوفی ٹرنر نے 18 برس کی عمر میں معروف ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ ڈرامے کے پہلے سیزن سے اس کا حصہ رہی ہیں۔

اس ڈرامے کے آٹھویں اور آخری سیزن کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 14 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی اور اب تک اس کی تین قسطیں نشر کی جا چکی ہیں۔

گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کی مجموعی طور پر 6 قسطیں نشر کی جائیں گی۔

دونوں نے شادی کا لائسنس پہلے ہی حاصل کرلیا تھا—فوٹو: ہارپر بازار
دونوں نے شادی کا لائسنس پہلے ہی حاصل کرلیا تھا—فوٹو: ہارپر بازار

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024