• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر زخمی

شائع May 1, 2019 اپ ڈیٹ May 2, 2019

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او روات 2 کروڑ روپے ڈکیتی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران فائرنگ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

سٹی پولیس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کا انکوائری آفیسر مقرر کردیا.

سی پی او کے مطابق سارے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے گی پولیس کی جانب سے غفلت ثابت ہوئی تو ضابطہ کے تحت کاروائی ہوگی.

واقعے کے بعد شہریوں نے پنجاب پولیس کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا جبکہ وفاقی پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کو تھانہ کراچی کمپنی منتقل کیا گیا۔

تاجروں کی جانب سے رات گئے تک احتجاج جاری رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مذاکرات کیلئے موجود رہے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024