• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین: دوسرے کینیڈین شہری کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت

شائع April 30, 2019
مذکورہ گروہ نے 63 کلو کرسٹل میتھ تیار کی—۔فوٹو/ اوپن میڈیا سورس
مذکورہ گروہ نے 63 کلو کرسٹل میتھ تیار کی—۔فوٹو/ اوپن میڈیا سورس

چین کی عدالت نے 4 ماہ کے مختصر دوراینے میں ایک اور کینیڈین شہری سمیت 10 غیر ملکیوں کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں سزائے موت کا حکم سنادیا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینیڈا نے چین میں اپنے شہری کو ملنے والی سزائے موت پر سخت برہمی کا اظہار کیا جس کے باعث دونوں ممالک کے مابین سفارتی کشدیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کینیڈین شہری کی سزا پھانسی میں تبدیل

عدالت نے ایک کینیڈین شہری فن وائی، ایک امریکی اور 4 میکسیکن سمیت 10 مجرموں کی سزائے موت کا حکم دیا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ ’تمام مجرم چین کے شہر تیانج میں جولائی اور نومبر 2012 درمیانی عرصے میں عالمی منشیات کے گروہ سے تعلق رہا‘۔

عدالتی اعلامیے کے مطابق مذکورہ گروہ نے 63 کلو کرسٹل میتھ تیار کی جو دماغی امراض، وزن گھٹانے، اتھیلیٹ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ’کینیڈین شہری اور چینی باشندے نے کرسٹل میتھ کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کیا جنہیں سزائے موت سنائی گئی‘۔

مزیدپڑھیں: چین میں تیسرا کینیڈین شہری گرفتار

عدالت کے مطابق ’مجرموں کے پاس سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت ہے‘۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر خارجہ چریسٹیا فریلینڈ نے سزائے موت پر کہا کہ ’کینیڈا کی حکومت کو اپنے شہری کی سزا پر شدید خدشات ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا چین سمیت دنیا کےکسی بھی ملک میں سزائے موت کے خلاف واضع موقف رکھتا ہے اور اس کی مخالفت کرتا ہے۔

خاتون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ظلم اور غیرانسانی سزا ہے، جسے کسی بھی ملک میں اپنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے سابق سفیر مائیکل کوورگ چین میں گرفتار

خیال رہے کہ جنوری میں چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا تھا۔

چین کے لائیوننگ صوبے کی عدالت نے کینیڈا کے 36 سالہ شہری رابرٹ لوئیڈ شیلین برگ کی بے گناہی کی اپیل کو مسترد کردی تھی۔

رابرٹ شیلن برگ کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد کینیڈا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ شیلن برگ کو نومبر 2018 میں 15 برس قید اور ایک لاکھ 50 ہزار یوآن (22 ہزار ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024