• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پہلی بار بکنی ماڈل کے بجائے باحجاب سوئم سوٹ ماڈل کا انتخاب

شائع April 30, 2019
حلیمہ آدن کا تعلق صومالیہ سے ہے—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر
حلیمہ آدن کا تعلق صومالیہ سے ہے—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر

رواں ماہ یکم اپریل کو خبر سامنے آئی تھی کہ معروف فیشن میگزین ’ووگ عربیہ’ نے تاریخ میں پہلی بار بیک وقت تین باحجاب سفید فام ماڈلز کو سرورق کی زینت بنایا ہے۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ پہلی بار ایک اسپورٹس میگزین نے بکنی اور مختصر سوئم سوٹ کے بجائے باحجاب اور مکمل سوئم سوٹ ماڈل کو سرورق کی زینت بنایا ہے۔

جی ہاں، معروف امریکی اسپورٹس میگزین ’اسپورٹس الیوسٹر‘ نے سال 2019 کے سوئم سوٹ شمارے کے لیے مختصر لباس پہننے والی ماڈل کے بجائے مکمل اور اسلامی روایات کے مطابق لباس پہننے والی ماڈل کو اپنے سرورق کی زینت بنایا ہے۔

خبر رساں ادرے ’اے ایف پی’ کے مطابق اسپورٹس الیوسٹر نے کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں زندگی کے کچھ سال گزارنے والی صومالین نژاد امریکی ماڈل 21 سالہ حلیمہ آدن کو سرورق کی زینت بنایا ہے۔

حلیمہ آدن نے میگزین کے لیے متعدد فوٹو شوٹ کروائے—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر
حلیمہ آدن نے میگزین کے لیے متعدد فوٹو شوٹ کروائے—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر

اگرچہ حلیمہ آدن حجاب اور مکمل لباس کے ساتھ فیشن کی دنیا میں کئی کام پہلے بھی پہلی بار کر چکی ہیں، تاہم اب اسپورٹس الیوسٹر نے بھی انہیں اپنے سرورق کے لیے منتخب کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

حلیمہ آدن ووگ عربیہ کے سرروق کی زینت بھی بن چکی ہیں—فوٹو: ووگ عربیہ
حلیمہ آدن ووگ عربیہ کے سرروق کی زینت بھی بن چکی ہیں—فوٹو: ووگ عربیہ

عام طور پر اسپورٹس الیوسٹر کے سرورق کے لیے بکنی اور مختصر سوئم سوٹ میں دکھائی دینے والی ماڈلز کا انتخاب کیا جاتا ہے، تاہم اس بار جریدے نے جہاں باحجاب اور مکمل سوئم سوٹ (برکینی) میں ملبوس ماڈل کا انتخاب کیا ہے، وہیں انہوں نے ایک سیاہ فام ماڈل کا بھی انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سرورق پر تین باحجاب ماڈلز

اسپورٹس الیوسٹر کے سرورق کے لیے کھچوائی گئی تصویر میں حلیمہ آدن کو گہرے نیلے رنگ کے سوئم سوٹ اور ہرے رنگ کے حجاب میں پانی میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حلیمہ آدن کے ساتھ ووگ عربیہ کے سرروق پر مزید 2 باحجاب ماڈل بھی زینت بنی تھیں—فوٹو: ووگ عربیہ
حلیمہ آدن کے ساتھ ووگ عربیہ کے سرروق پر مزید 2 باحجاب ماڈل بھی زینت بنی تھیں—فوٹو: ووگ عربیہ

اسپورٹس الیوسٹر نے ٹوئٹر پر بھی حلیمہ آدن کی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

دنیا کے متعدد افراد نے اسپورٹس میگزین کے سرورق پر باحجاب سوئم سوٹ میں ملبوس ماڈل کو جگہ دینے پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے بہتر تبدیلی قرار دیا۔

خیال رہے کہ حلیمہ آدن اگرچہ صومالیہ میں پیدا ہوئیں، تاہم خانہ جنگی کی وجہ سے انہیں اپنا وطن چھوڑنا پڑا تھا اور وہ چند سال تک پڑوسی ملک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں بھی رہی تھیں۔

حلیمہ آدن حجاب کے ساتھ متعدد فیشن ویک میں کیٹ واک کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
حلیمہ آدن حجاب کے ساتھ متعدد فیشن ویک میں کیٹ واک کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے ریاست مینیوسوٹا کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا تھا جس میں وہ حجاب کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

انہوں نے مقابلہ حسن کے بکنی پہننے والے مقابلے میں مکمل اسلامی لباس پہن کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا۔

وہ حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کرنے والی دنیا کے چند نامور ماڈلز میں سے ایک ہیں اور حال ہی میں وہ ووگ عربیہ کے سرورق کی زینت بھی بنی تھیں۔

حلیمہ آدن پہلے بھی اسپورٹس ملبوسات کی تشہیر کرچکی ہیں—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر
حلیمہ آدن پہلے بھی اسپورٹس ملبوسات کی تشہیر کرچکی ہیں—فوٹو: اسپورٹس الیوسٹر

ووگ عربیہ کے سرورق پر ان کے ساتھ دیگر 2 باحجاب ماڈلز بھی زینت بنی تھیں اور تینوں سیاہ فام ماڈلز پہلی بار کسی میگزین کے سرورق کی زینت بنی تھیں۔

ان کے ساتھ ووگ عربیہ کے سرورق کی زینت بننے والی دیگر 2 ماڈلز میں افریقی نژاد ڈنمارک کی ماڈل آمنہ ادن اور افریقی نژاد برطانوی ماڈل 23 سالہ اکرام عابدہ عمر تھیں۔

حلیمہ آدن کو باحجاب ماڈلز میں سپر ماڈلز کا درجہ حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام
حلیمہ آدن کو باحجاب ماڈلز میں سپر ماڈلز کا درجہ حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024