• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسلام آباد ٹول پلازہ پر وین حادثے میں 12 افراد جاں بحق، 6 زخمی

شائع April 30, 2019

سرگودھا سے اسلام آباد آنے والی تیز رفتار مسافر ویگن اسلام ٹول پلازہ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سرگودھا سے اسلام آباد آنے والی تیز رفتار مسافر ویگن اسلام آباد ٹول پلازہ کے بوتھ سے ٹکرائی جس کے بعد فیول ٹینک پھٹنے سے ویگن میں آگ لگ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے 9 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مزید پڑھیں: مال گاڑی کو حادثہ، ملک بھر میں مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے — فوٹو: شکیل قرار
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے — فوٹو: شکیل قرار

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے اب تک 4 کی شناخت کی جاچکی ہے۔

انہوں نے نصیر آباد پولیس اسٹیشن حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی لفٹ حادثہ: زیر تعمیر عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار گرفتار

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’حادثے کی وجہ گیس سلینڈر کے پھٹنے یا تیز رفتاری بھی ہوسکتی ہے‘۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ واقعہ اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے موٹر وے پولیس کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Adil Mansoor Apr 30, 2019 10:30am
There should be some speed breakers for such reckless drivers -

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024