• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حریم فاروق کا 1980 کا ڈریسنگ اسٹائل توجہ کا مرکز

شائع April 29, 2019
اداکارہ کو پیلے رنگ کی ون شولڈر شرٹ کے ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کو پیلے رنگ کی ون شولڈر شرٹ کے ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

فیشن کی دنیا میں ہر آئے دن ڈیزائنرز کی جانب سے نت نئے ڈیزائن کے لباس پیش کیے جا رہے ہیں جو یقینا نئی نسل میں مقبول بھی ہو رہے ہیں۔

اگرچہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات زیادہ تر اچھوتے اور نئے ڈیزائن کے ملبوسات کے ساتھ تقریبات میں شرکت کرکے فیشن کے نئے ٹرینڈز متعارف کرانے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں۔

اور بعض اوقات شوبز شخصیات نئے ڈیزائن کے ملبوسات کے ساتھ جلوہ گر ہوکر نئے فیشن ٹرینڈز متعارف کرانے میں بھی کامیاب جاتے ہیں۔

تاہم اداکارہ حریم فاروق کو حال ہی میں ہونے والے فیشن شو کے ریڈ کارپٹ پر نئے ڈیزائن کے بجائے ماضی کے مقبول ڈیزائن اور رنگوں کے کپڑوں کے ساتھ دیکھا گیا۔

حریم فاروق حال ہی میں ہونے والے شہلا چتور فیشن شو کے ریڈ کارپٹ پر ’نیون‘ رنگ کے لباس میں دیکھی گئیں جو اب بہت ہی کم استعمال کیے جاتے ہیں۔

حریم فاروق کو فیشن شو میں پیلے (ییلو) رنگ کی شرٹ اور سفید رنگ کی پینٹ میں دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم فاروق نے جس شرٹ کو پہن رکھا تو وہ 1980 کی مقبول ڈیزائن میں سے ایک تھی جس کا ایک شولڈر ہوتا ہی نہیں۔

ون شولڈر شرٹ کے ڈیزائن کے ساتھ حریم فاروقی سفید پینٹ میں پرکشش اور منفرد دکھائی دے رہی تھیں اور ان کی جانب سے اس طرح کے ڈیزائن اور رنگ کے لباس کو پہننے کے بعد یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ابھی بھی پاکستان میں ’نیون‘ رنگوں کے ملبوسات مقبول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024