• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ادریس ایلبا نے خود سے 17 برس چھوٹی اداکارہ سے خفیہ شادی کرلی

شائع April 29, 2019
دونوں کی عمر میں 17 برس کا فرق ہے—فوٹو: ایئر نیوز آن لائن
دونوں کی عمر میں 17 برس کا فرق ہے—فوٹو: ایئر نیوز آن لائن

افریقی نژاد برطانوی ہولی وڈ اداکار ادریس اکونا ایلبا نے خود سے 17 برس کم عمر اداکارہ اور سابق حسینہ 29 سالہ سیبرینا ڈھورے سے خفیہ شادی کرلی۔

خیال رہے کہ 46 سالہ ادریس ایلبا کی یہ تیسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

ادریس ایلبا کے والدین کا تعلق افریقی ملک گھانا سے تھا جو بعد ازاں برطانیہ منتقل ہوئے، جہاں ادریس ایلبا کی پیدائش ہوئی۔

ادریس ایلبا نے پہلی شادی 1999 میں ہانی کم نامی خاتون سے کی جو 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی اور انہیں ان سے ایک بیٹی بھی ہوئی۔

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ادریس ایلبا نے دوسری شادی سونیا نکولے ہیملن سے 2006 میں کی جو محض 4 ماہ تک جاری رہی۔

پہلی دونوں شادیوں کی ناکامی کے بعد ادریس ایلبا نے برطانوی میک اپ آرٹسٹ نیانا گارتھ سے تعلقات استوار کرلیے اور انہیں ان سے 2014 میں ایک بیٹا بھی ہوا، تاہم بعد ازاں دونوں الگ ہوگئے۔

دونوں نے شادی کی تصاویر کے حقوق ووگ کو دیے—فوٹو: ووگ برٹش
دونوں نے شادی کی تصاویر کے حقوق ووگ کو دیے—فوٹو: ووگ برٹش

ادریس ایلبا نے تیسری شادی افریقی نژاد کینیڈین نژاد ماڈل و سابق حسینہ 29 سالہ سیبرینا ڈھورے سے مراکش میں خاموشی سے خفیہ شادی کرلی۔

فیشن میگزین ’ووگ‘ کے مطابق ادریس ایلبا اور سیبرینا ڈھورے نے مراکش میں خاموشی سے شادی کی اور دونوں نے معاہدے کے تحت شادی کی تصاویر کے حقوق فیشن میگزین کو دیے۔

فیشن میگزین کے مطابق ادریس ایلبا سیبرینا ڈھورے جلد ہی قریبی دوستوں کے لیے شادی کی تقریب بھی منعقد کریں گے۔

ادریس ایلبا کی خود سے 17 برس کم عمر ماڈل سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے جہاں جوڑے کو مبارکباد پیش کی، وہیں انہوں نے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ادریس ایلبا سے متعلق کئی صارفین کا کہنا تھا کہ 2018 کا سب سے پرکشش مرد اب غیر شادی شدہ نہیں رہا۔

سیبرینا ڈھورے کینیڈین شہر وینکور کی حسینہ بھی رہ چکی ہیں—فوٹو: ووگ برٹش
سیبرینا ڈھورے کینیڈین شہر وینکور کی حسینہ بھی رہ چکی ہیں—فوٹو: ووگ برٹش

واضح رہے کہ 2018 میں معروف امریکی میگزین ’پیپلز‘ نے ادریس ایلبا کو دنیا کا سب سے پرکشش مرد قرار دیا تھا۔ ادریس ایلبا پرکشش مرد کا اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے تیسرے سیاہ فام اداکار تھے۔

اس سے قبل پیپلز میگزین صرف 2 سیاہ فام افراد کو پرکشش کا اعزاز دے چکی تھی، آخری بار سیاہ فام شخص کو 1996 میں پرکشش مرد کا خطاب دیا گیا تھا۔

ادریس اور سیبرینا کے درمیان چند سال سے تعلقات تھے—فوٹو: ووگ برٹش
ادریس اور سیبرینا کے درمیان چند سال سے تعلقات تھے—فوٹو: ووگ برٹش

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024