• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورون دھون کی شادی پر والد نے خاموشی توڑ دی

شائع April 27, 2019
نتاشا دلال اور ورون دھون کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
نتاشا دلال اور ورون دھون کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو ورون دھون کی شادی کی چہ مگوئیاں تو 2017 سے ہو رہی ہیں، تاہم اب ان کے والد نے بھی ان کی شادی پر خاموشی توڑ دی۔

ایک سے بڑھ کر ایک کامیاب فلم دینے والی اداکار ورون دھون اور ان کی بچپن کی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے تعلقات کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا میں آئے دن خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

اور گزشتہ برس ان کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی عروج پر تھیں اور رپورٹس تھیں کہ دونوں 2018 کے آخر تک شادی کرلیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوپایا۔

بعد ازاں یہ اطلاعات بھی آئیں کہ ورون دھون 2019 کے ابتدائی مہینوں میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور خود بھی انہوں نے اپنی شادی پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شائقین کو توقع تھی کہ ورون دھون 2019 کے آخر تک ہرحال میں اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پرھیں: ورن دھون 2019 کے وسط میں شادی کریں گے؟

تاہم اب ورون دھون کے والد اور فلم ساز ڈیوڈ دھون نے ان کی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک والد ہونے کے ناتے بیٹے کی شادی کی خبر سے زیادہ کسی اور خبر سے خوشی نہیں مل سکتی۔

ورون دھون اور نتاشا دلال کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ورون دھون اور نتاشا دلال کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

شوبز ویب سائٹ ’مینز ایکس پی‘ سے ورون دھون کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈیوڈ دھون نے نہ صرف اپنے بیٹے کی شادی کے معاملے پر بات کی بلکہ انہوں نے ان کی آنے والی فلموں اور اب تک ریلیز ہونے والی فلموں پر بھی رائے دی۔

ڈیوڈ دھون کا کہنا تھا کہ انہیں ورون دھون کے والد ہونے پر فخر ہے، کیوں کہ وہ انتہائی کم وقت میں نہ صرف اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے بلکہ فلم انڈسٹری کو اچھی فلمیں بھی دے رہے ہیں۔

ڈیوڈ دھون کے مطابق انہوں نے ورون دھون کو فلمی دنیا میں آنے کا مشورہ نہیں دیا تھا اور فلم انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ خود ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔

بطور والد ورون دھون سے مطمئن ہوں، ڈیوڈ دھون—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام
بطور والد ورون دھون سے مطمئن ہوں، ڈیوڈ دھون—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام

ڈیوڈ دھون نے بتایا کہ جلد ہی وہ بولی وڈ کی ماضی کی مقبول فلم ’قلی نمبر ون‘ کا ریمیک بنانے جا رہے ہیں، جس میں ورون دھون کے ساتھ سارہ علی خان ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: میں بھی شادی کرنے جارہا ہوں، ورن دھون

ڈیوڈ دھون نے ورون دھون کی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ عین ممکن ہے کہ وہ آئندہ برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

نتاشا دلال کو ورون دھون کے والدین کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام
نتاشا دلال کو ورون دھون کے والدین کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام

ڈیوڈ دھون نے واضح طور پر ورون دھون کی شادی کا وقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ آئندہ برس تک ان کے بیٹے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بطور والد وہ ورون دھون اور نتاشا دلال کے رشتے سے بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ نے ورن دھون کا شاندار گھر دیکھا؟

خیال رہے کہ نتاشا دلال اور ورون دھون کلاس فیلوز بھی رہے ہیں اور گزشتہ چند سال سے انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات تھیں کہ دونوں 2018 یا پھر 2019 کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب خبریں ہیں کہ ان کی شادی 2020 میں ہوگی۔

نتاشا دلال کی فرمائش پر ورون دھون نے نیا گھر بھی خرید رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
نتاشا دلال کی فرمائش پر ورون دھون نے نیا گھر بھی خرید رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024