• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کی نئی پالیسی جاری، 48 ممالک کو ویزا فری کردیا

شائع April 27, 2019 اپ ڈیٹ February 7, 2020
48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت میسر ہوگی—فوٹو: شٹر اسٹاک
48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت میسر ہوگی—فوٹو: شٹر اسٹاک

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی، جس کے تحت 48 ممالک کو ویزے میں نرمی دیتے ہوئے مخصوص وقت کے لیے ویزا فری کردیا گیا۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزا فری کیا گیا ہے، تاہم اس فہرست میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور افغانستان شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست—فوٹو: شکیل قرار
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست—فوٹو: شکیل قرار

اس نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والوں کو مخصوص وقت کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایئرپورٹ پر ہی ویزا میسر ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں، 31 ممالک کے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر اس پالیسی کے تحت زیادہ تر ممالک کو ایک سے 3 ماہ کا ویزا دیا جائے گا اور نئی پالیسی کے حوالے سے فارن مشن اور متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 170 ممالک کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان جلد متوقع

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد ویزا پالیسی میں تبدیلی کا کہا گیا تھا اور جنوری 2019 میں اس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان سیاحوں کے لیے جنت ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروائی جائے گی، جس کے تحت 175 ممالک کو ای ویزا جبکہ 50 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت ہوگی۔

تبصرے (2) بند ہیں

King Apr 28, 2019 02:52am
Way to go as Pakistan is finally waking up and drifting away from the imperialism.
Rizwan Apr 28, 2019 04:17am
Sirf 5 mulkon ki shehriyon ko visa free hai? Diplomatic aur official passport janab kitny logon k pass hoga ?? Need to expend to all nationals

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024