• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ریمی ملک ولن بنیں گے

شائع April 26, 2019
پہلی بار ریمی ملک جیمز بانڈ کا حصہ بنے ہیں—فائل فوٹو: ورائٹی
پہلی بار ریمی ملک جیمز بانڈ کا حصہ بنے ہیں—فائل فوٹو: ورائٹی

مشور زمانہ ہولی وڈ جاسوس ایکشن فلم ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم کو یوں تو رواں برس کے نومبر تک ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم اب اسے اپریل 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا، ساتھ ہی فلم کی کاسٹ میں تبدیلی اور اضافہ کرتے ہوئے نئے ولن کو متعارف کرایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کے پروڈیوسرز کے مطابق اس بار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ریمی ملک کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔

ریمی ملک جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے جو برطانوی جاسوس 007 کو تنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا ایجنٹ سامنے آگیا

اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ اس بار جیمز بانڈ کی فلم میں خاتون ولن کا کردار ادا کریں گی۔

ڈینئل کریگ 4 بار جاسوس کا کردار ادا کر چکے—پرومو فوٹو
ڈینئل کریگ 4 بار جاسوس کا کردار ادا کر چکے—پرومو فوٹو

یہ اطلاعات تھیں کہ فلم کے پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ اداکارہ ہیلینا کارٹر اس بار ولن بن کر برطانوی جاسوس کو تنگ کریں، تاہم اب خبر آئی ہے کہ ولن کا کردار ریمی ملک ادا کریں گے۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں جہاں ریمی ملک ولن کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، وہیں ڈینیئل کریگ بھی آخری جیمز بانڈ کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایک فلم کا سوا ارب روپے معاوضہ لینے والا جاسوس اداکار

ڈینیئل کریگ اس بار 5 مرتبہ برطانوی جاسوس کا کردار ادا کریں گے، وہ 25 ویں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ فلم میں کام نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا ہدایت کار بھی تبدیل کرکے کیری فوجی فکنگوا کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

سیریز کی آخری فلم 2015 کو ریلیز کی گئی تھی—پرومو فوٹو
سیریز کی آخری فلم 2015 کو ریلیز کی گئی تھی—پرومو فوٹو

پہلے اطلاعات تھیں کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی ہدایات کاری ڈینی بوئلے دیں گے، تاہم اب کیری فوجی فکنگوا کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی ولن خاتون ہوں گی؟

سیریز کی 25 ویں فلم 5 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی، جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، جب کہ اس سے پہلے 2012 میں اسی سیریز کی 23 ویں فلم ’اسکائی فال‘ ریلیز کی گئی تھی۔

جیمز بانڈ کی آخری 2 فلموں میں ایجنٹ 007 کا کردار برطانوی اداکار ڈینئل کریگ نے ادا کیا، جب کہ وہ اس کردار کو 4 بار ادا کرنے والے اداکار بھی ہیں۔

پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ ہیلینا کارٹر منفی کردار ادا کریں گی—فائل فوٹو: پیپلز میگزین
پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ ہیلینا کارٹر منفی کردار ادا کریں گی—فائل فوٹو: پیپلز میگزین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024