• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ہسپتال کے باہر سے 16 سالہ لڑکی اغوا

شائع April 26, 2019
پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی—فوٹو: اے پی
پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی—فوٹو: اے پی

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے باہر سے 16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی۔

پولیس افسر ہیڈمحرر محمد ارشد نے بتایا کہ اغوا ہونے والی لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ چیک اپ کے لیے ہپستال کے او پی ڈی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 21 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی

انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں لڑکی ادویات خریدنے کے لیے ہسپتال سے باہر آئی اور لاپتہ ہوگئی۔

پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی شق 365 بی (اغوا، جبری شادی) کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’لڑکی کیماڑی کی رہائشی تھی اور باجوڑ ایجنسی سے تعلق تھا‘۔

جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ پولیس سے مکمل تعاون کررہی ہے اور او پی ڈی کے اطراف میں نصب تمام سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جا چکی ہے۔

مزیدپڑھیں: کراچی میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی

دوسری طرف سندھ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سید کلیم امام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوتھ اور متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران لڑکیوں کو اغوا کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ برس اگست میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اغوا اور ریپ کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو لڑکیوں کا مبینہ اغوا، رحیم یار خان سے نکاح خواں سمیت 7 افراد گرفتار

مغربی کراچی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر رضوان احمد خان کے مطابق ایک خاتون سمیت 5 افراد متاثرہ لڑکی کو پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں چھاپہ مارتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 سالہ لڑکی سرجانی ٹاؤن سے 26 اگست کو لاپتہ ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024