• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

شائع April 25, 2019 اپ ڈیٹ April 26, 2019
گزشتہ ملاقات میں چین نے پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی—فائل فوٹو: ڈان
گزشتہ ملاقات میں چین نے پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی—فائل فوٹو: ڈان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق عمران خان بیجنگ میں ’دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم‘ میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’عمران خان 38 ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اب ادائیگیوں کے توازن میں بحران کا سامنا نہیں، وزیرخزانہ

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق عمران خان اتوار کو چین میں پاکستانی بزنس مین اور سرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان اپنے چار روزہ دورے میں چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

عمران خان نے دورہ چین پر روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا، چین ہمارا قریبی دوست اور مضبوط برادر ملک ہے۔

مزیدپڑھیں: وزیر اعظم کی دورہ چین پر سیاسی و عسکری قیادت کو بریفنگ

خصوصی طیارے میں فنی خرابی کے باعث وزیراعظم ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد چین کے لیے روانہ ہوا جس کے باعث وزیراعظم سمیت کابینہ کے دیگر اراکین کو نور خان ایئربیس کے لاونج میں رخصت کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں بیس ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی موجود ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی وزیراعظم نے نے چین کا دورہ کیا تھا جس میں سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد اپنے چینی ہم منصوبوں سے امدادی پیکج کی تفصیلات طے کرنے کے لیے بات چیت کی تھی۔

دونوں ممالک نے 15 سمجھوتوں اور اقتصادی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے،چین

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ بیجنگ نے اسلام آباد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور پاکستان کو آنے والے وقت میں اس کے ثمرات ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025