• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ڈان کے صحافی سرل المیڈا 'ورلڈ پریس فریڈم ہیرو' نامزد

شائع April 24, 2019
سرل المیڈا کانام ای سی ایل میں بھی رکھا گیا تھا—فائل/فوٹو:ڈان
سرل المیڈا کانام ای سی ایل میں بھی رکھا گیا تھا—فائل/فوٹو:ڈان

دنیا کے 100 ممالک میں صحافیوں، مدیران اور معروف صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ (آئی پی آئی) نے ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹر سرل المیڈا کو اپنا 71 واں پریس فریڈم ہیرو نامزد کر دیا ہے۔

آئی پی آئی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں سیرل المیڈا کے لیے اعزاز کا اعلان کیا گیا۔

اپنے بیان میں آئی پی آئی نے کہا کہ 'آئی پی آئی اور فار فری میڈیا ڈان کے مدیر اورکالم نگار سرل المیڈا کو اپنا 71 واں ورلڈ پریس فریڈم ہیرو اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے جنہوں نے پاکستان میں غداری کے مقدمات کا سامنا کیا'۔

خیال رہے کہ آئی پی آئی ورلڈ پریس فریڈم ہیرو ایوارڈ 'ان صحافیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ذاتی خطرات کے باوجود پریس کی آزادی کے لیے خاص کام کیا ہو'۔

مزید پڑھیں:غداری کیس: نواز شریف، صحافی سرل المیڈا کو عدالت پیش ہونے کا حکم

سرل المیڈا کا نام 2016 میں کچھ عرصے کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی رکھا گیا تھا بعد ازاں 2018 میں ان کے خلاف عدالت میں غداری کا مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا اور ایک مرتبہ پھر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا تھا۔

آئی پی آئی کا کہنا ہے کہ 'سرل المیڈا اور ڈان کی جانب سے صحافت کے لیے ناہموار ماحول کے باوجود صحافت کی جارہی ہے۔

اپنے بیان میں عالمی تنظیم نے ماحول کے حوالے سے کہا کہ 'صحافیوں پر حملے، قانونی طور پر دباؤ، اخبار کی ترسیل میں رکاوٹ اور آزاد نشریات میں خلل ڈالنا شامل ہے'۔

سرل المیڈا

سرل المیڈا نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور صحافت میں آنے سے قبل انہوں نے مختصر عرصے کے لیے بحیثیت ایک وکیل کے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بغاوت کیس: صحافی سرل المیڈا کے وارنٹ منسوخ،نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ورلڈ پریس فریڈم ہیرو کا اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی صحافی ہیں، اس سے قبل خبرایجنسی پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اسلم علی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

آئی پی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر باربرا ٹریونفی کا کہنا تھا کہ 'سرل المیڈا نے شدید خطرات کے باوجود بہترین کام کیا جو پاکستان کی جمہوریت کے لیے اہم ہے'۔

انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سرل المیڈا کے خلاف عائد تمام الزامات کو واپس لے لیں۔

آئی پی آئی اور انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (آئی ایم ایس) نے مصری نیوز ویب سائٹ مدا مصر کو 'فری میڈیا پایونیئر' کا اعلان کیا جو فرمیڈیا پایونیئر ایوارڈ 2019 کا بھی فاتح ہے۔

دونوں ایوارڈ 5 جون کو سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جینیو میں ہونے والے آئی پی آئی کے ورلڈ کانگریس اور جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024