• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سری لنکا میں چرچ کے قریب ایک اور دھماکا

شائع April 22, 2019
دھماکا سینٹ اینتھونی چرچ سے 50 میٹر دور ہوا — فوٹو: اے ایف پی
دھماکا سینٹ اینتھونی چرچ سے 50 میٹر دور ہوا — فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا میں چرچ کے نزدیک پولیس کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کی نوعیت یا اس سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دھماکا چرچ سینٹ اینتھونی سے 50 میٹر دور ہوا۔

واضح رہے کہ اتوار کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8 بم دھماکے ہوئے تھے، جن میں 290 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا دھماکوں میں 7 خود کش بمباروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

دھماکے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’بم ڈسپوزل یونٹ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور ایئر فورس کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران وین دھماکے سے تباہ ہوگئی‘۔

واقعے کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ترجمان سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کو کولمبو بس اڈے سے 87 بم ڈیٹونیٹرز ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا: دھماکوں کے الزام میں 13 افراد گرفتار

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پولیس کو بستیان مواتھا نجی بس اسٹینڈ سے ڈیٹونیٹرز ملے جن میں سے 12 زمین پر اور 75 قریبی کچرے کے ڈھیر سے پائے گئے۔

سری لنکا میں ایسٹر کی تقاریب کے دوران گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے تھے۔

ان دھماکوں میں میں 290 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

سری لنکن حکام کا ماننا ہے کہ مقامی اسلامی شدت پسند تنظیم قومی توحید جماعت (این ٹی جے) ان حملوں کے پیچھے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024