• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فرحان سعید 'سنو چندا 2' کے بارے میں پرجوش اور نروس

شائع April 21, 2019
فرحان سعید اور اقرا عزیز ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ فرحان سعید انسٹاگرام پیج
فرحان سعید اور اقرا عزیز ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ فرحان سعید انسٹاگرام پیج

گزشتہ سال کا سپرہٹ ڈرامہ سنو چندا اس رمضان میں ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر لوٹ رہا ہے مگر اس کے مرکزی اداکار فرحان سعید اس حوالے سے بہت زیادہ نروس ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے فرحان سعید نے بتایا کہ آخر سنو چندا سیزن 2 کے بارے میں بہت زیادہ نروس کیوں ہیں، لوگ اس ڈرامے کے نئے سیزن سے کیا توقعات رکھتے ہیں اور کہانی کیا ہوگی۔

انہوں نے کہا 'میں بہت پرجوش اور نروس (نئے سیزن کے لیے) ہوں کیونکہ گزشتہ سال سنو چندا ایک نیا ڈرامہ تھا، لوگوں کی اس کے حوالے سے زیادہ توقعات نہیں تھیں، مگر اب لوگوں کو بہت زیادہ توقعات ہیں اور اس بات نے ٹیم کو نروس کردیا ہے'۔

تاہم ان کا ماننا ہے 'سب سے اہم چیز یہ اہم شوٹنگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہی بہترین امر ہے، جب آپ لطف اندوز ہوتے ہیں، تو لوگ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، جب اداکاروں کو سیٹ میں تفریح کا موقع ملتا ہے تو وہ اسکرین پر بھی نظر آتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'پوری ٹیم یعنی میں، ڈائریکٹر احسن طالش اور اقرا عزیز ہم سب ایک بار پھر بہت محنت کررہے ہیں، سنو چندا ایسا پراجیکٹ ہے جس کے لیے ہم پورے دل سے کام کررہے ہیں اور سیٹ پر مزہ بھی آرہا ہے'۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

اس بار ڈرامے کے اسکرپٹ میں کچھ نئے اضافے کیے گئے ہیں اور اس بارے میں فرحان سعید نے بتایا 'یقیناً اس بار کہانی گزشتہ سال کے سیزن سے آگے بڑھے گی۔ ارسل اور جیا شادی کرچکے ہیں اور اب ڈرامہ اس بارے میں ہوگا کہ وہ کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اسکرپٹ میں اب چند نئے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ باقی سب وہی ہیں جو گزشتہ رمضان میں اس کا حصہ تھے، اس میں کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں مگر بنیاد وہی ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا 'ارسل اور جیا بالکل ویسے ہی جیسے سیزن 1 میں تھے، اس سیزن میں رومان، لڑائیاں اور سب کچھ ہوگا، مگر ہم بھی ایسا کرنے کی کوشش نہیں کررہے جو زبردستی کا محسوس ہو، مگر جب احسن سیٹ پر ہوتے ہیں ہم اس باے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ اسکرپٹ پر بہت اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں'۔

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

فرحان سعید نے کہا 'پورا انحصار ڈائریکٹر پر ہے کہ وہ کس طرح ہر چیز کو آگے بڑھاتے ہیں اور طالش رومان اور ہر چیز کو بہت اچھی طرح ہینڈل کررہے ہیں۔ ہم وہ سب کرتے ہیں جو وہ ہمیں کہتے ہیں، مجھے توقع ہے کہ لوگ اس بارے میں ڈرامے کو پسند کریں گے'۔

سنو چندا 2 اس رمضان کو نشر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024