• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ صبور علی کا اقدام خودکشی کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا

شائع April 21, 2019
اداکارہ صبور علی — فوٹو بشکریہ صبور علی انسٹاگرام پیج
اداکارہ صبور علی — فوٹو بشکریہ صبور علی انسٹاگرام پیج

گزشتہ دنوں ایسی افواہیں سامنے آئی تھیں کہ معروف اداکارہ صبور علی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

یہ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب صبور علی رواں ہفتے کے دوران فوڈ پوائزننگ کے نتیجے میں ہسپتال میں داخل ہوئیں۔

اب اداکارہ نے ان افواہوں پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا 'خودکشی کی کوشش کی افواہوں میں کسی طرح کی صداقت نہیں، میں ہسپتال میں فوڈ پوائزننگ کے نتیجے میں داخل ہوئی تھی اور اب میں ٹھیک ہوں'۔

انہوں نے مداحوں کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا اورذہنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے غیرسنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔

فوٹو بشکریہ صبور علی انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ صبور علی انسٹاگرام پیج

ان کا کہنا تھا 'میں ہر ایک سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ کسی کے بارے میں خبریں مت پھیلائیں، کیونکہ ذہنی صحت اور موت ایسے موضوعات نہیں جو مذاق ہوں اور کسی کو بھی اس طرح کی صورتحال میں اس لیے نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ آپ کے پاس درست معلومات نہیں۔ اس طرح کی خبر پوسٹ کرنے سے پہلے دوسرے فرد کے بارے میں بھی سوچیں'۔

فوٹو بشکریہ صبور علی انسٹاگرام پوسٹ
فوٹو بشکریہ صبور علی انسٹاگرام پوسٹ

اداکارہ کی جانب سے ایک اہم مسئلے پر توجہ دلائی گئی ہے کیونکہ پاکستان میں ذہنی صحت کے حوالے سے شعور بڑھ رہا ہے مگر اب بھی لوگ ذہنی صحت کے بارے میں حساس اور تعمیراتی انداز سے بات کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ صبور علی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں اور خود بھی تیزی سے شہرت کی منازل طے کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024