• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مصر: السیسی کو 2030 تک اقتدار میں رکھنے کیلئے ریفرنڈم

شائع April 21, 2019
ریفرنڈم کا آغاز 20 اپریل کو ہوا — فوٹو: اے ایف پی
ریفرنڈم کا آغاز 20 اپریل کو ہوا — فوٹو: اے ایف پی

قاہرہ: مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کو آئندہ 10 سال تک اقتدار میں رکھنے کے لیے ملک میں ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم کا آغاز 20 اپریل کو ہوا جہاں مصری عوام نے پہلے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا۔

پولنگ کا عمل تین روز تک جاری رہے گا — فوٹو:اے ایف پی
پولنگ کا عمل تین روز تک جاری رہے گا — فوٹو:اے ایف پی

قاہرہ میں آئینی تبدیلی کے لیے ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد صدر سیسی 2030 تک اقتدار میں رہ کر فوجی طاقت کے کردار کو طول دے سکتے ہیں۔

صدر سیسی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ مصر میں معاشی اصلاحات اور نامکمل منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے آئین میں ترامیم وقت کی ضرورت تھی، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر سیسی اپنے ہاتھ میں مزید طاقت رکھنا چاہتے ہیں جس کے بعد مصر ایک مرتبہ پھر آمرانہ ماڈل کی جانب چلا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ریفرینڈم میں سیسی کی مقبولیت کا امتحان ہوگا جس پر 2016 سے سادگی کے قدامات اٹھانے کے بعد ضرب لگی ہے۔

مزید پڑھیں: مصر: عبدالفتح السیسی دوسری مرتبہ صدر منتخب

خیال رہے کہ سیسی کا کو 97 فیصد مصریوں نے صدر منتخب کیا تھا، تاہم اس وقت ووٹرز کا ٹرن آؤٹ صرف 41 فیصد رہا تھا۔

ادھر انتخابات کے پہلے روز ہی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے حامیوں کو ریفرنڈم کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے اس میں حصہ لے کر صدر سیسی کی مخالفت کرنے پر زور دیا۔

سابقہ صدارتی امیدواروں حمدین سباہے اور خلید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فوٹو شیئر کی جس میں نہیں (NO) درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مصری صدر سیسی افریقی یونین کے سربراہ منتخب

ریفرنڈم سے قبل دارالحکومت قاہرہ میں لوگوں نے احتجاج کیا جنہوں نے ’صحیح کام کرو‘ کی عبارت والی قمیضیں پہنی ہوئی تھی۔

قاہرہ میں ووٹ ڈالنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی این جی او کی ترجمان مونا کوراشی کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ صدر سیسی نے ملک کے لیے جو کیا ہے وہ سب اچھا ہے، میرا خیال ہے کہ انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔‘

تاہم صدر سیسی سے اختلاف کرنے والے ایک 45 سالہ شخص نے کہا کہ میں اس ڈرامے میں شامل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: السیسی نے مصر کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل کو پڑھے بغیر ریفرینڈم کروانا کس کے مفاد میں ہے؟ ہم کافی سال پیچھے جاچکے ہیں، اتنا پیچھے جب یہاں صرف ایک شخص کی حکومت چلتی تھی۔

اگر مذکورہ ریفرنڈم میں صدر سیسی کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کے موجودہ اقتدا کو 4 کے بجائے 6 سال اور آئندہ مزید 6 سال تک اقتدار کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

خیال رہے کہ صدر عبدالفتح السیسی کا پہلا دورِ اقتدار 2024 میں اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد مزید 6 سال تک وہ ملک پر حکومت کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024