• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرن کا گود لیا لڑکا مخنث

شائع April 20, 2019
شارلیز تھیرن ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شارلیز تھیرن ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرن نے 2012 میں ایک بچے کو گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے جیکسن رکھا تھا جس کی عمر اب 7 سال ہے، اور اس کی پرورش اب وہ ایک لڑکی کی طرح کررہی ہیں۔

کئی عرصے سے شارلیز تھیرن کی اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں، جن میں اداکارہ نے اپنے دونوں بچوں کو لڑکیوں کا لباس پہنایا ہوا تھا۔

تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اداکارہ سے اس متعلق کئی سوالات کیے گئے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لڑکی کی طرح کیوں تیار کیا ہوا ہے، جس کے بعد اب شارلیز تھیرن نے خود ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی حقیقت دنیا کے سامنے بتادی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گود لیتے وقت وہ سمجھی تھی کہ جیکسن ایک لڑکا ہے، تاہم گزرتے سالوں کے ساتھ انہیں اندازہ ہوا کہ لڑکا نہیں مخنث ہے، اس لیے اب وہ اپنے بچے کی تربیت لڑکیوں کی طرح کررہی ہیں۔

شارلیز تھیرن کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سے جیکسن کو لڑکا سمجھتی رہی، لیکن مجھے اس کے مخنث ہونے کا اندازہ اس وقت ہوا جب تین سال کی عمر میں اس نے میری طرف دیکھ کر کہا کہ میں لڑکا نہیں ہوں‘۔

شارلیز تھیرن نے 2015 میں ایک اور لڑکی کو بھی گود لیا تھا، جس کا نام انہوں نے اگست رکھا۔

جبکہ اب اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری دو بیٹیاں ہیں اور ہر والدین کی طرح میں بھی ان کی حفاظت کرنا چاہتی ہوں، یہ جو ہیں اس ہی طرح دنیا کو دیکھیں گی، میں اس بات کا فیصلہ نہیں کروں گی کہ یہ کیا بنیں گی، یہ خود اپنے کیریئر کا فیصلہ کریں گی، میں صرف ان کے لیے خوش رہوں گی اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کروں گی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی جیکسن کے انتخاب پر اس کا ساتھ دیتی ہیں اور یہی حوصلہ انہوں نے اپنی والدہ سے سیکھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024