• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نامور گلوکارہ ایڈیل کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

شائع April 20, 2019
2016 میں ان دونوں کی شادی ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
2016 میں ان دونوں کی شادی ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے اپنے شوہر سیمون کونیکی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

طویل عرصے سے میڈیا میں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس کے بعد اب گلوکارہ کے ترجمان بینی ترنتینی اور کارل فیس نے ایک بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کردی۔

اے پی کو جاری کردہ بیان میں ایڈیل کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایڈیل اور ان کے ساتھی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، یہ دونوں مل کر اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں‘۔

مزید پڑھیں: ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز

یاد رہے کہ ایڈیل کے ہاں 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اینجیلو رکھا تھا۔

30 سالہ ایڈیل اور کونیکی نے 5 سال تک تعلق رکھنے کے بعد 2016 میں خفیہ شادی کی تھی۔

گلوکارہ نے پورے ایک سال اپنی شادی کو سب سے چھپایا، تاہم 2017 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران جب انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تو انہوں نے اپنی تقریر میں شادی کا اعلان کیا۔

ایڈیل نے گریمی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’میں گریمی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں اپنے مینجر، اپنے شوہر اور اپنے بیٹے سے محبت کرتی ہوں اور ان ہی کی وجہ سے میں یہ سب کررہی ہوں‘۔

ایڈیل کو گریمی تقریب میں سال کے بہترین گانے، بہترین سولو پرفارمنس، 'ہیلو' گانے کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024