• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انسٹاگرام کے اہم ترین فیچر میں بڑی تبدیلی

شائع April 19, 2019
اس فیچر کی آزمائش ابھی ہورہی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
اس فیچر کی آزمائش ابھی ہورہی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

انسٹاگرام میں ایک ایسی بڑی تبدیلی آنے والی ہے جو اس کے استعمال کا انداز بدل کر رکھ دے گی۔

فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ اپلیکشن میں اب ایک بڑی تبدیلی کی آزمائش ہورہی ہے جس کے تحت پوسٹس پر لائیکس کی تعداد کسی اور کو نظر نہیں آئے گی۔

سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی ٹوئٹر صارف جین مین چون وونگ نے ایک ٹوئیٹ میں اس بارے میں بتایا ۔

ٹوئیٹ میں موجود اسکرین شاٹس میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کاﺅنٹ کے بغیر دکھایا گیا ہے اور ایک نوٹ موجود ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے صرف آپ ہی اپنی پوسٹس میں لائیکس کی تعداد دیکھ سکتے ہیں۔

ایک اسکرین شاٹ میں نوٹیفکیشن میں یہ لکھا ہے 'ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے فالورز اس بات پر توجہ دیں کہ آپ کیا شیئر کررہے ہیں، یہ نہیں کہ آپ کی پوسٹس پر کتنے لائیکس ہیں، اس ٹیسٹ میں صرف پوسٹ شیئر کرنے والا فرد ہی لائیکس کی مجموعی تعداد کو دیکھ سکے گا'۔

خیال رہے کہ اس فیچر میں انسٹاگرام کے لائیک فیچر کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا بس لائیکس کی تعداد کو پوسٹ کرنے والے تک محدود کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے ذرائع تلاش کرتے رہتے ہیں جو انسٹاگرام صارفین کے اس دباﺅ کو کم کردے جس کے بارے میں وہ ہر وقت سوچتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے نے بھی لائیک بٹن کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیچر کو ختم کرنے سے صارفین پر فالورز اور لائیکس کا دباﺅ ختم ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024