• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کے ساتھی اقبال خان نوری کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شائع April 19, 2019
اقبال خان نوری کے وکیل کے مطابق نیب نے انہیں فون پر بلاکر گرفتار کیا — فائل فوٹو/نیب ویب سائٹ
اقبال خان نوری کے وکیل کے مطابق نیب نے انہیں فون پر بلاکر گرفتار کیا — فائل فوٹو/نیب ویب سائٹ

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم سابق صدر آصف زرداری کی پارک لین کمپنی کے ساتھ کام کرنے والی نجی کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال خان نوری کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم اقبال خان نوری کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا اور 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

نیب حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم جس نجی کمپنی کا ڈائریکٹر ہے وہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث ہے اور آصف زرداری کی پارک لین کمپنی کے لیے کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نیشنل بینک اور ایک نجی بینک سے 1.5 ارب روپے کا قرض حاصل کیا جس میں غیر قانونی طریقوں اور کرپشن کے پیسوں سے ساڑھے تین ارب روپے تک کا اضافہ کیا۔

اقبال خان نوری کے وکیل نے عدات میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے فون کال پر بلا کر ان کے موکل کو گرفتار کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اقبال خان نوری دل کے عارضے میں مبتلا ہیں انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024