• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد: کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے والے 2 افراد گرفتار

شائع April 18, 2019
متاثرہ کینیڈین خاتون نے دونوں ملزمان کی شناخت کی—فوٹو: شکیل قرار
متاثرہ کینیڈین خاتون نے دونوں ملزمان کی شناخت کی—فوٹو: شکیل قرار

اسلام آباد میں کینیڈا کی ماڈل اور انسانی حقوق کی کارکن کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رورل عمر خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت حمزہ سہیل اور انس کامران کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ کینیڈین خاتون نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزمان کی گاڑی کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کینڈین خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے سہالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: کینیڈین ماڈل کو ہراساں کرنے پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاہور سے تعلق رکھنے والی اسما گلوٹہ کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں مبینہ طور پر ہراساں کی گئی کینیڈن خاتون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جب وہ بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں تھی تو گاڑی میں سوار دو افراد نے 'انہیں ہراساں کرنا شروع کیا اور انہیں گاڑی میں آنے کا کہا گیا'۔

تاہم 'جب ان افراد کو کہا گیا کہ مجھے اکیلا چھوڑ دو تو وہ ہنسنا شروع ہوگئے اور مجھے اوبر سے نکلنے سے روکا اور اس کے بعد میری اوبر گاڑی کا بحریہ ٹاؤن سے اسلام آباد تک پیچھا کیا جبکہ ڈرائیور کو بلاک کرنے کی کوشش کرتے رہے اور وہ میری منزل کے بارے میں ڈرائیور سے پوچھتے رہے'۔

ایف آئی آر درج کروانے والی خاتون نے متاثرہ خاتون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ چونکہ وہ لڑکے ان کا پیچھا کر رہے تھے تو انہوں نے اپنی منزل کی جگہ کو تبدیل کیا اور قریبی ایک مال میں اس وقت تک چھپ گئی جب تک انہیں یہ لگا کہ وہ چلے گئے، بعد ازاں 'وہ اپنی ایئربی این بی(ادارہ میں چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: طالبات کو ہراساں کرنے کے جرم میں پروفیسر برطرف

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ثبوت کے لیے گاڑی کی معلومات اور ویڈیو موجود ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ کینیڈین خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے واقعے کی روداد بیان کی تھی جبکہ اس واقعے کے حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا تھا کہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے کینیڈن خاتون کی شکایت موصول ہوئی، جس پر ایکشن لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024