• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انجلینا جولی اور براڈ پٹ میں باضابطہ طلاق، دونوں غیر شادی شدہ قرار

شائع April 17, 2019
دونوں کے درمیان طلاق کا معاملہ شادی کے وقت سے زیادہ چلا—فائل فوٹو: وینٹی فیئر
دونوں کے درمیان طلاق کا معاملہ شادی کے وقت سے زیادہ چلا—فائل فوٹو: وینٹی فیئر

ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ اور انجلینا جولی نے یوں تو طلاق کے لیے ستمبر 2016 میں امریکی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

اور ابتدائی طور پر 2017 تک ان کے درمیان طلاق کا فیصلہ بھی کرلیا گیا تھا۔

تاہم دونوں کے 6 بچوں کی حوالگی کی وجہ سے انہیں قانونی طور پر’طلاق یافتہ‘ اور ’غیر شادی شدہ‘ قرار نہیں دیا گیا تھا۔

اور اب ابتدائی طلاق ہوجانے کے 2 سال بعد عدالت نے انہیں باضابطہ طور پر طلاق یافتہ جوڑا قرار دے دیا۔

ساتھ ہی عدالت نے دونوں کو قانونی طور پر ’لیگلی سنگل‘ یعنی’غیر شادی شدہ‘ بھی قرار دے دیا اور اب دونوں نئی شادی کرنے کے لیے بالکل آزاد ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق دونوں کو چند دن قبل ہی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی عدالت نے باضابطہ طور پر طلاق یافتہ قرار دیتے ہوئے انہیں غیر شادی شدہ قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ان انجلینا جولی اپنے نام کے آخر سے ’پٹ‘ کو بھی ہٹانے کی اہل ہوگئیں اور فیصلہ آتے ہی انہوں نے اپنے قانونی دستاویزات میں سے ’پٹ‘ کا لفظ ہٹالیا۔

دونوں کی رومانوی جوڑی کو سراہا جاتا رہا—فائل فوٹو: انڈیپینڈنٹ
دونوں کی رومانوی جوڑی کو سراہا جاتا رہا—فائل فوٹو: انڈیپینڈنٹ

اداکارہ کو عام طور پر انجلینا جولی کے نام سے ہی جانا اور پکارا جاتا ہے اور وہ اپنے نام کے ساتھ ’پٹ‘ نہیں لکھتیں، تاہم قانونی دستاویزات میں براڈ پٹ سے شادی کے بعد ان کا نام ’انجلینا جولی پٹ‘ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اینجلینا اور براڈ میں علیحدگی کیوں ہوئی؟

سی این این کے مطابق اگرچہ دونوں کی باضابطہ طور پر طلاق بھی ہوگئی، تاہم تاحال دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ طے نہیں ہو پایا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر جلد طلاق نہ ہونے کا سبب بھی بچوں کی حوالگی کا معاملہ تھا، کیوں کہ براڈ پٹ چاہتے ہیں کہ ان کے 6 بچوں کی حوالگی مشترکہ طور پر طے کی جانی چاہیے جب کہ اداکارہ چاہتی ہیں کہ بچوں کی حوالگی مشترکہ نہ ہو۔

انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچے ان کے سپرد کیے جائیں۔

دونوں کے 6 بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑے بچے کی عمر18 برس ہے۔

دونوں کے بچے ان کے اصل بچے نہیں بلکہ دونوں نے انہیں مشترکہ طور پر گود لیا تھا۔

دونوں نے ایک ساتھ چند فلمیں بھی کیں—فائل فوٹو: میری کلیری
دونوں نے ایک ساتھ چند فلمیں بھی کیں—فائل فوٹو: میری کلیری

جوڑے کے دیگر بچوں میں سے دوسرے بڑے بچے کی 15 برس ہے، جس کے بعد 14 اور 13 برس کے ایک بچے سمیت دو 11 سالہ جڑواں بچے بھی ہیں۔

دونوں کی باضابطہ طلاق ہوجانے اور دونوں کو قانونی طور پر ’غیر شادی شدہ‘ قرار دیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نئی زندگی کی شروعات کریں گے۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا رشتہ اب کیسا؟

دونوں نے 2014 میں کئی سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد شادی کی تھی، تاہم 2 سال کے اندر ہی دونوں نے طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

شادی سے قبل دونوں کے درمیان 2005 سے تعلقات تھے اور دونوں کو ہولی وڈ کی رومانوی جوڑی قرار دیا جاتا تھا۔

دونوں میں رومانس کو دیکھتے ہوئے مداحوں نے ان کی جوڑی کا نام ’برینجلینا‘ رکھا تھا۔

دونوں میں باضابطہ طلاق ہونے سے قبل ہی دونوں کی نئی شادیوں سے متعلق خبریں آتی رہیں، تاہم تاحال دونوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

انجلینا اور براڈ نے 2016 میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا—فوٹو: پنٹ ریسٹ
انجلینا اور براڈ نے 2016 میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا—فوٹو: پنٹ ریسٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024