• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی: مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

شائع April 16, 2019 اپ ڈیٹ April 17, 2019
بچہ رکشہ میں اپنے والدین کے ساتھ سوار تھا—فوٹو: ڈان نیوز
بچہ رکشہ میں اپنے والدین کے ساتھ سوار تھا—فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں سے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ عامر فاروقی نے تصدیق کی کہ اہلکاروں کے فائرنگ کی زد میں آکر ڈیڑھ سالہ بچہ محمد احسن شیخ جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوئی، پولیس کا اعتراف

انہوں نے بتایا کہ صفدرہ گوٹھ کے پاس موجود پولیس اہلکاروں کو ایک شخص نے شکایت کی کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے اس کو نقدی محروم کردیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ ’پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور اس دوران رکشہ میں والدین کے ہمراہ سوار بچہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’بچے کے والدین محفوظ رہے‘۔

میڈیا پر واقعے کی خبر نشر ہونے پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدپڑھیں: کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں گزشتہ چند مہینوں کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے متعدد مرتبہ معصوم بچے نشانہ بن چکے ہیں۔

اس طرح کا واقعہ گزشتہ برس اگست میں پیش آیا جب ڈیفنس کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے 10 سالہ امل عمر ہلاک ہوگئی تھی۔

بعدازاں کراچی پولیس نے اعتراف کیا تھا کہ ڈکیتیوں سے مسلح مقابلے کے دوران پولیس کی جانب سے غیر ارادی طور پر فائر لگنے سے بچی جاں بحق ہوئی۔

رواں برس فروری میں نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کی زد میں آکر ایک میڈیکل طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بھائی نے 'پسند کی شادی' کرنے پر بہن کو قتل کردیا

اسی طرح کا ایک اور واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا تھا جس میں 10 سالہ بچہ پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024