• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گلگت بلتستان: 14 سالہ لڑکے کے ریپ اور قتل کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت

شائع April 16, 2019
ملزمان پر3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے— فوٹو: شٹر اسٹاک
ملزمان پر3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے— فوٹو: شٹر اسٹاک

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 سالہ لڑکے کے قتل اور ریپ کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت سنادی۔

گلگت بلتستان کی تحصیل اشکومن میں لڑکے کے ریپ اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر اے ٹی سی ون کے جج راجا شہزادہ نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

رواں برس فروری میں ساتویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم دیدار حسین اغوا ہوئے تھے اور بعد ازاں کرمبر جھیل سے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 2 سالہ بچی کا 'ریپ'

دیدار حسین کی لاش ملنے کے بعد مقامی پولیس نے تصدیق کی تھی کہ قتل سے قبل لڑکے کا ریپ کیا گیا تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مقامی پولیس نے 4 مشتبہ ملزمان عزیز، محمد عمر، نور اعظم اور نور محمد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے اپنا جرم قبول کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کی اور ایک ماہ کے مختصر عرصے میں فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے تمام ملزمان پر فی کس 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024