• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہاشم آملہ کی خراب کارکردگی سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت خطرے کا شکار

شائع April 16, 2019
ہاشم آملہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے — فائل فوٹو/اے ایف پی
ہاشم آملہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے — فائل فوٹو/اے ایف پی

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سلیکٹر رواں ہفتے اعلان کریں گے کہ ہاشم آملہ ان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ان کی حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے۔

ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد اس ہی ٹیم کے خلاف ون ڈے کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز کا حصہ بننا تھا تاہم ان کے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ایک ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ہاشم آملہ مقامی ٹی 20 مقابلے میں کیپ کوبراز کی ٹیم میں اپریل کے آغاز میں واپس آئے تاہم ان کے پہلے 3 میچز میں انہوں نے صرف 28 رنز بنائے۔

جنوری میں کھیلی گئی پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد سے انہوں نے کوبراز کے لیے سب سے زیادہ 32 رنز کی ایک اننگ کھیلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024