• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سعودی عرب: آئندہ 3 ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

شائع April 15, 2019
سعودی عرب میں ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے — فائل فوٹو/ رائٹرز
سعودی عرب میں ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے — فائل فوٹو/ رائٹرز

عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے مطابق ملک میں بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.44 ریال (54.30 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کی قیمت 2.10 ریال (79.17 روپے) فی لیٹر کردی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں مذکورہ اضافے کا اطلاق 14 اپریل سے کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ

یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال (17.71 روپے) فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 0.64 ریال (24.12 روپے) فی لیٹر اور ایل پی جی کی قیمت 0.75 ریال (28.27 روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے آئندہ 3 ماہ کے لیے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
سعودی عرب نے آئندہ 3 ماہ کے لیے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کی گئی تھی جس کے مطابق بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.37 ریال (51.65 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کے نرخ 2.02 ریال (76.15 روپے) فی لیٹر مقرر کیے گئے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بینزین 91 پیٹرول کا استعمال سعودیہ میں چھوٹی گاڑیوں جبکہ بینزین 95 پیٹرول بڑی گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کا تمام غیرملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم

دوسری جانب آرامکو نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کی صورت میں ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت تبدیل کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت توانائی و معدنیات یہ اعلان کرچکی ہے کہ ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ دیگر عرب ممالک میں ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024