• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پنجاب: انٹر میڈیٹ کی طالبہ سے وین ڈرائیور، ساتھی کا ریپ

شائع April 15, 2019
متاثرہ طالبہ کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی — فائل فوٹو/ اے پی
متاثرہ طالبہ کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی — فائل فوٹو/ اے پی

پنجاب کے شہر لیہ میں وین ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ کا ریپ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعہ فتح پور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق وین کے ڈرائیور نے معمول کے مطابق طالبہ کو اس کے گھر سے کالج کے لیے پک کیا تھا تاہم وہ بعد میں گھر واپس نہیں آئی تھی۔

مزید پڑھیں: بہاولپور: ریپ کے الزام پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ

ملزمان نے لڑکی کا ریپ کیا اور اسے ایک نجی کلینک کے قریب اُتار کر فرار ہوگئے، جہاں طالبہ کا علاج جاری ہے۔

بعد ازاں متاثرہ طالبہ کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس نے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 ٹو کے تحت مقدمہ نمبر 215/19 درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل میں 19 سالہ طالبہ کا ریپ

علاوہ ازیں ڈی پی او عطا الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


یہ رپورٹ 15 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025