• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’سوچتی تھی اگر میرا جسم تبدیل ہوجائے تو سب کو پسند آؤں گی‘

شائع April 15, 2019
ودیا بالن کا شمار بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ودیا بالن کا شمار بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار ایسے فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری اور شخصیت سے کئی افراد کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

ودیا بالن نے ہمیشہ ہی اپنے انٹرویوز کے دوران نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنی شخصیت سے مطمئن ہونا سیکھیں اور اس ہی میں خوش رہے اور دوسروں کو خوش کرنے کی خاطر خود کو تبدیل نہ کریں۔

مزید پڑھیں: وزن کم کرنے کے سوال پر ودیا بالن کا رپورٹر کو کرارا جواب

اداکارہ نے ہمیشہ ہی ان تمام افراد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دوسروں کی شخصیت کا مذاق اڑاتے ہیں جبکہ ایسے ہی کئی اور اہم سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھائی۔

ودیا بالن کو خود بھی ان کے وزن پر کئی مرتبہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور اس ہی حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ اپنے زندگی کے ایک دور میں وہ خود بھی اپنے آپ کو پسند نہیں کرتی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میری زندگی کا ایک حصہ تھا، جب میں اپنے ساتھ ایک جنگ لڑ رہی تھی، مجھے اپنے جسم سے نفرت تھی، غصہ آتا تھا، میں چاہتی تھی یہ تبدیل ہوجائے، کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں تبدیل ہوجاؤں گی تو ہر کوئی مجھے پسند کرے گا، مجھ سے پیار کرے گا، لیکن جب میں نے اپنا وزن کافی کم بھی کرلیا تب بھی مجھے اندازہ ہوا کہ ہر کوئی اس وقت بھی مجھے پسند نہیں کرتا تھا، اس لیے ایسا سوچنا کہ سب آپ کو پسند کریں بالکل بےمقصد ہے‘۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’بعد میں، میں خود کو پسند کرنے لگی اور میں جیسی ہوں میں نے ویسے ہی خود کو قبول کیا، اب میں زیادہ خوش ہوں، مجھے خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے، میں نے خود کو سب سے بڑا تحفہ یہی دیا ہے کہ اب میں دوسروں کی رائے کو اتنی اہمیت نہیں دیتی‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ بننے کے لیے ناک نہیں کٹوا سکتی، ودیا بالن

ودیا کے مطابق انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہمیشہ وزن کے حوالے سے ہی کیوں بات کرتے رہتے ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایونٹس میں جاتی ہوں وہاں یہی باتیں ہورہی ہوتی ہیں، ارے تم نے اتنا وزن کم کرلیا، یا تم نے وزن بڑھا لیا، تم کونسی ڈائیٹنگ کررہی ہوں، کونسی ورزش کرتی ہوں، اور مجھے یہی احساس ہوتا ہے کہ لوگ کتنی آسانی سے دوسروں کے جسم کے حوالے سے بات کرلیتے ہیں‘۔

ودیا بالن اس وقت اپنی فلم ’مشن مونگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024