• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فن لینڈ: انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی برتری

شائع April 15, 2019
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، حکمراں اتحاد کی جانب سے سادگی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے — فوٹو بشکریہ فن لینڈ آؤٹ
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، حکمراں اتحاد کی جانب سے سادگی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے — فوٹو بشکریہ فن لینڈ آؤٹ

ہلنسکی: فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں معمولی برتری حاصل کرلی۔

ڈان اخبار نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل ڈیموکریٹک نے فن لینڈ کی 200 ارکان کی پارلیمنٹ میں 40 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ فن لینڈ میں ہونے والے انتخابات، یورپی یونین سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے ہونے والے الیکشن سے 6 ہفتے قبل منعقد کیے گئے۔

اس سے قبل فن لینڈ میں عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی ہی کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: فن لینڈ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ

فن لینڈ کے تقریبا 15 لاکھ شہری ایک ہفتے میں ایڈوانس ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

انتخابات سے متعلق یہ بحث زیادہ اہمیت کی حامل رہی کہ کیا آئندہ حکومت، موجودہ انتظامیہ کی طرح عوامی اخراجات میں کمی کو جاری رکھے گی یا نہیں۔

رائے عامہ کے مطابق فن لینڈ کی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے تقریبا 2 فیصد پوائنٹس سے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، حکمراں اتحاد کی جانب سے سادگی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

وزیراعظم جوہا سیپیلا کی جماعت سینٹر پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت قومی اتحاد پارٹی نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ معیشت اب اتنی مضبوط ہوگئی ہے کہ کفایت شعاری میں آسانی کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تھریسا مے کی یورپی یونین سے بریگزٹ میں 30 جون تک تاخیر کی درخواست

حالیہ چند ماہ میں فنز پارٹی جو گزشتہ رائے عامہ میں پانچویں نمبر پر تھی اب مقبولیت کے لحاظ سے دوسرے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

فنز پارٹی نے انتخابی مہم میں امیگریشن اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے امیگریشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کو ’ کچھ سرحدوں کے لیے ووٹ دینے پر اصرار کیا ہے۔

فن لینڈ میں حکومت عموما 3 یا 4 جماعتوں کے اتحاد پر مبنی ہوتی ہے، زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024