• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فن لینڈ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ

شائع April 14, 2019
تقریبا 15 لاکھ ایک ہفتے میں ایڈوانس ووٹنگ کے ذریعےاپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں
— فوٹو: رائٹرز/فائل
تقریبا 15 لاکھ ایک ہفتے میں ایڈوانس ووٹنگ کے ذریعےاپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں — فوٹو: رائٹرز/فائل

فن لینڈ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے جیتے نے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولنگ کے آغاز پر ہلنسکی میں خاموشی کا عالم تھا اور شہر کے وسط میں قائم نورمالیلیسیو ہائی اسکول میں سب سے 3 خواتین حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں۔

فن لینڈ کے تقریبا 15 لاکھ ایک ہفتے میں ایڈوانس ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

پولنگ کے وقت ایک اسکول میں موجود الیکشن عہدیدار ویسا ہنسٹانین نے کہا کہ ’ ایڈوانس ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس ضلع میں آج ( 14 اپریل کو) صرف ایک ہزار 7 سو افراد کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔

انتخابات سے متعلق یہ بحث زیادہ اہمیت کی حامل ہےکہ کیا آئندہ حکومت، موجودہ انتظامیہ کی طرح عوامی اخراجات میں کمی کو جاری رکھے گی یا نہیں۔

رائے عامہ کے مطابق فن لینڈ کی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے تقریبا 2 فیصد پوائنٹس سے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، حکمراں اتحاد کی جانب سے سادگی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

وزیراعظم جوہا سیپیلا کی جماعت سینٹر پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت قومی اتحاد پارٹی نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ معیشت اب اتنی مضبوط ہوگئی ہے کہ کفایت شعاری میں آسانی کی اجازت دی جائے۔

حالیہ چند ماہ میں فنز پارٹی جو گزشتہ رائے عامہ میں پانچویں نمبر پر تھی اب مقبولیت کے لحاظ سے دوسرے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

فنز پارٹی نے انتخابی مہم میں امیگریشن اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے امیگریشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کو ’ کچھ سرحدوں کے لیے ووٹ دینے پر اصرار کیا ہے۔

فن لینڈ کے وقت کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی اور رات گئے ابتدائی نتائج کا اعلان متوقع ہے۔

فن لینڈ میں حکومت عموما 3 یا 4 جماعتوں کے اتحاد پر مبنی ہوتی ہے، زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024