• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے معاونین سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا اعلان

شائع April 14, 2019
ایف اے ٹی ایف کا جائزہ آئندہ ماہ کولمبو میں شیڈول ہے— تصویر بشکریہ ایس ای سی پی
ایف اے ٹی ایف کا جائزہ آئندہ ماہ کولمبو میں شیڈول ہے— تصویر بشکریہ ایس ای سی پی

اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان نئے اقدامات کا تعلق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نئی رہنما ہدایات سے ہے جو پیسوں کی غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک منتقلی، دہشت گردی کی معاونت اور Proliferation فنانسنگ یعنی بڑی تباہی کرنے والے ہتھیاروں کے حصول کے لیے پیسوں کی تباہی جیسے اقدامات کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: معاشرہ من حیث القوم بدعنوان ہوچکا ہے، شیخ رشید

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو عملدرآمد کے لیے دیے گئے ایکشن پلان پر جائزے سے قبل یہ ہدایات انشورنش کے شعبے، اسٹاک بروکرز اور غیر بینکاری مالیاتی اداروں کو ’اپنے صارفین کو جانیے‘ کے نام سے جاری کی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا جائزہ آئندہ ماہ کولمبو میں شیڈول ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اصرار کیا کہ مواد اور خطرات کی بنیاد پر مناسب اوقات پر ’صارفین کو جاننا‘ اور ان کی ضروری چھان بین انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی کے خلاف سخت قانون متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل

کارپوریٹ شعبے کے جواب یہ کہتے ہیں کہ بینکنگ چینل کے ذریعے فنڈز کی سرمایہ کاری کے طویل المدتی بینکنگ تعلقات کے باوجود ریگولیٹڈ شخص حتیٰ کہ کسی بھی قسم کی مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا بھی ذمے دار ہو گا۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ trusts کے معاملے میں ریگولیٹڈ شخص کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ سیٹلرز، مذکورہ ٹرسٹ کے لوازمات، ٹرسٹیز کی تفصیلات اور ٹرسٹ کی جائیداد کے انتظام یا کنٹرول پر اگر کسی شخص کا اثرورسوخ ہے تو اس شخص کی بھی مکمل تفصیلات حاصل کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024