• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کم جونگ ان، ڈونلڈ ٹرمپ تیسری ملاقات کے لیے تیار

شائع April 14, 2019
ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی — فائل فوٹو/رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی — فائل فوٹو/رائٹرز

کم جونگ ان کی جانب سے واشنگٹن کے ’صحیح رویے‘ ملاقات کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہونے کے بیان کے بعد امریکی صدر نے بھی شمالی کوریا سے تیسری سمٹ کی حمایت کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا سے ویتنام میں ہونے والے دوسرے سمٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے پر کم جون ان کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کے آخر تک امریکا کی جانب سے بہادرانہ فیصلہ کیے جانے کا انتظار کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آپس میں تعلقات کے بہترین ہونے کی نشاندہی کی۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے امریکا کا 'فول ایگل' مشقوں کے اختتام کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں کم جونگ ان سے متفق ہوں کہ ہمارے ذاتی تعلقات کو بہتر ہونا چاہیے، بلکہ یہاں بہترین کا لفظ ہی ٹھیک ہوگا اور ہمارے درمیان تیسرا سمٹ ایک دوسرے کو پوری طرح سمجھنے کے لیے اچھا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سمٹ کی ناکامی کی ذمہ داری واشنگٹن نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار ترک کرنے کے لیے پابندی میں نرمی کے مطالبے کو ٹھہرایا تھا جبکہ پیانگ یانگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف چند اقدامات میں آسانی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شمالی کوریا میں کم جونگ ان کی قیادت میں غیر معمولی نمو، معاشی ترقی کی صلاحیت ہے اور مجھے اس دن کا انتظار ہے، جو جلد آئے گا جب جوہری ہتھیار اور پابندیاں ختم ہوں گی اور شمالی کوریا دنیا کے کامیاب ترین ملکوں میں شامل ہوجائے گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024