• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انضمام اور باؤچر کیلئے میری لیبون کرکٹ کلب کی تاحیات ممبرشپ

شائع April 12, 2019 اپ ڈیٹ April 17, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق مایہ ناز جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز مارک باؤچر کو میری لیبون کرکٹ کلب تاحیات ممبرشپ دے دی۔

1787 میں قائم ہونے والے پہلے باضابطہ کرکٹ کلب اور 1814 سے لارڈز میں موجود دنیا کے سب سے پرانے اور معتبر کرکٹ کلب نے انضمام اور باؤچر کو کرکٹ کے لیے خدمات پر ممبر شپ دینے کا اعلان کیا۔

119 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انضمام الحق نے 1991 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 25سنچریوں کی بدولت 50.16 کی اوسط سے 8ہزار 829رنز بنائے۔

تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان نے 378 ون ڈے میچوں میں بھی گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 11ہزار 739رنز بنائے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انضمام افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے اور 2016 میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بنے۔

انضمام الحق پاکستان کے 25ویں کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا، ان سے پہلے عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی یہ اعزاز پاچکے ہیں۔

انضمام الحق کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 کیچز پکڑنے والے پہلے عظیم جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر کو بھی ایم سی سی کی تاحیات ممبر شپ دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024