• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ عمران خان، بھارت میں فسادات کروانا چاہتے ہیں‘، کیجریوال کا الزام

شائع April 12, 2019
پاکستان، دوبارہ وزیراعظم بننے میں مودی کی مدد کررہا ہے
— فوٹو: این ڈی ٹی وی
پاکستان، دوبارہ وزیراعظم بننے میں مودی کی مدد کررہا ہے — فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریول نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھارت میں فسادات کروانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات میں نریندر مودی کی مدد کررہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ’ پاکستان اور عمران خان بھارت میں فسادات کرانا چاہتے ہیں، اسی لیے پاکستان، دوبارہ وزیراعظم بننے میں مودی کی مدد کررہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ جو کام پاکستان 70 سال میں نہیں کرسکا وہ ان کے دوست مودی نے 5 سال میں کردیا‘۔

اروند کیجریوال نے یہ ٹوئٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ٹوئٹ کے جواب میں کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا بھارتی انتخابات سے متعلق بیان، اپوزیشن کی مودی پر تنقید

بی جے پی کی ٹوئٹ میں بی جے پی صدر نے کہا تھا کہ ’ وہ ملک سے بدھوں، ہندوؤں اور سکھوں کے علاوہ بھارت میں داخل ہونے والے ہر فرد کو نکال دیں گے‘۔

یہ ٹوئٹ آسام ریاست میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے متنازع عملدرآمد سے متعلق کیا تھا۔

اروند کیجریوال نے مذکورہ بیان بھارتی انتخابات سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر دیا تھا۔

10 اپریل کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غیرملکی صحافیوں کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بھارت میں بی جے پی کی حکومت دوبارہ آئی تو مسئلہ کشمیر سے متعلق پیش رفت کا امکان ہے۔

عمران خان نے کہ تھا کہ اگر بھارت میں اگلی حکومت کانگریس جماعت کی آئی تو وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خطرناک ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے انتخابات جیتنے پر بھارت سے امن مذاکرات کا بہتر موقع ملے گا، عمران خان

بعدازاں بھارت میں انتخابات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نریندر مودی اور ان کی جماعت بی جے پی پر سخت تنقید کی گئی۔

کانگریس، عام آدمی پارٹی ( اے اے پی)،کشمیری سیاستدانوں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی جانب سے بی جے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم پاکستان کے بیان پر کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ پاکستان سرکاری طور مودی کا اتحادی بن گیا ہے! مودی کے لیے ووٹ پاکستان کے لیے ووٹ ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’مودی جی، پہلے نواز شریف اب عمران خان آپ کے دوست ہیں، راز کھل گیا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024