• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’سابق شوہر کی جانب سے دائر کیا گیا ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے‘

شائع April 12, 2019
جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ پر 5 کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے—فائل فوٹو: پیج سکس
جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ پر 5 کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے—فائل فوٹو: پیج سکس

ہولی وڈ اداکارہ امبر ہیرڈ نے امریکا کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف سابق شوہر کی جانب سے دائر کیا گیا ہتک عزت کا دعویٰ خارج کیا جائے۔

خیال رہے کہ 32 سالہ امبر ہیرڈ پر ان کے سابق شوہر 55 سالہ جونی ڈیپ نے امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فیئرفیکس کی عدالت میں 5 کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ کے خلاف گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت دعویٰ دائر کیا تھا جب امبر ہیرڈ نے سابق شوہر کے خلاف معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون لکھا تھا۔

امبر ہیرڈ کی جانب سے لکھے گئے طویل مضمون میں کئی الزامات عائد کیے گئے تھے اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں ان کے سابق شوہر نے شادی سے قبل اور شادی کے دوران بدترین تشدد اور نامناسب سلوک کا نشانہ بنایا۔

اگرچہ امبر ہیرڈ نے پورے مضمون میں جونی ڈیپ کا نام استعمال نہیں کیا تھا، تاہم انہوں نے شادی سے قبل اور شادی کے دوران تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا تھا جس کے بعد کئی لوگوں نے جونی ڈیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امبر ہیرڈ کی جانب سے لکھے گئے مضمون کے بعد جونی ڈیپ کو متعدد پروڈکشن کمپنیوں نے فلموں سے نکال دیا تھا۔

امبر ہیرڈ نے ایک ایسے وقت میں جونی ڈیپ کے خلاف مضمون لکھا تھا جب ہولی وڈ میں ’می ٹو مہم‘ زوروں پر تھی۔

اس مضمون سے قبل ہی اداکارہ نے 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام عائد کرکے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

جونی ڈیپ نے امبر ہیرڈ سے 2015 میں کی اور وہ بھی مشکل سے 2 سال تک قائم رہی اور دونوں میں 2017 میں طلاق ہوئی تھی۔ امبر ہیرڈ کے مطابق جونی ڈیپ نے انہیں شادی سے قبل ہی تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا جونی ڈیپ شراب نوشی کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

دونوں نے 2015 میں شادی کی، 2016 میں الگ ہوئے اور 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی—فائل فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ
دونوں نے 2015 میں شادی کی، 2016 میں الگ ہوئے اور 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی—فائل فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ

امبر ہیرڈ کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ کے تشدد سے انہیں لگتا تھا کہ وہ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ سابق شوہر نے انہیں کئی بار بالوں سے پکڑ کر ان کے چہرے کو بستر اور دیواروں سے لگایا تھا اور ان کے گلے کو بھی دبایا تھا۔

تاہم جونی ڈیپ نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ امبر ہیرڈ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑدی

حال ہی میں رواں برس 13 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایسے ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے امبر ہیرڈ کے الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے۔

لگتا تھا کہ جونی ڈیپ قتل کرنا چاہتے ہیں، امبر ہیرڈ—فوٹو: انسٹاگرام
لگتا تھا کہ جونی ڈیپ قتل کرنا چاہتے ہیں، امبر ہیرڈ—فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایسے دستاویزات اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ تشدد کا نشانہ امبر ہیرڈ نہیں بلکہ جونی ڈیپ بنے ہیں۔

ایسے دستاویزات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے جونی ڈیپ کا ساتھ دینا بھی شروع کیا تھا۔

نئے ثبوت آنے کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ جونی ڈیپ کیس جیت جائیں گے، جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ امبر ہیرڈ نے امریکی عدالت سے سابق شوہر کا ہتک عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی درخواست کی ہے۔

امبر ہیرڈ عمر میں جونی ڈیپ سے 23 سال چھوٹی ہیں—فائل فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
امبر ہیرڈ عمر میں جونی ڈیپ سے 23 سال چھوٹی ہیں—فائل فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق امبر ہیراڈ نے ریاست ورجینیا کے شہر فیئرفیکس میں موجود سرکٹ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے اپنے خلاف دائر کیے گئے 5 کروڑ ڈالر کے ہتک عزت کے دعوے کو خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جونی ڈیپ نے انہیں زبانی اور جسمانی تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بیوی پر تشدد کا الزام: جونی ڈیپ اب ’کیپٹن جیک اسپیرو’ نہیں بن پائیں گے

امبر ہیرڈ کے وکیل کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ نے ان کی مؤکل کو نہ صرف شادی سے پہلے اور شادی کے دوران بلکہ شادی کے بعد بھی میڈیا کے ذریعے تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے دعوے کے اس کیس کو لاس اینجلس کی عدالت منتقل ہونا چاہیے، جہاں پر جونی ڈیپ نے امبر ہیرڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی ان کے مؤکل کا نام سابق اہلیہ پر تشدد کے کیس سے خارج کردیا جائے گا۔

الزامات کے بعد جونی ڈیپ کو پائریٹس آف دی کیریبیئن سے نکال دیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
الزامات کے بعد جونی ڈیپ کو پائریٹس آف دی کیریبیئن سے نکال دیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024