• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیروز خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع April 12, 2019
فیروز خان نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فیروز خان نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں کافی ان رہتے ہیں۔

فیروز خان نے گزشتہ سال مارچ میں علیزے سے شادی کی تھی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on

شادی کے بعد سے ہی فیروز خان کے حوالے سے میڈیا میں کئی مرتبہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ جلد والد بننے والے ہیں تاہم اداکار نے اس حوالے سے خود کوئی اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

رواں سال کے آغاز میں ایسی افواہیں ایک مرتبہ پھر سامنے آئیں تھی کہ فیروں خان بہت جلد والد بننے والے ہیں، جبکہ اب اداکار نے خود بھی ان تمام افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

View this post on Instagram

- that smile that gets it all done. 😏🤣

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on

ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فیروں خان نے اعلان کیا کہ ’مجھے ایک دن یہ اچھی خبر ملی کہ میں بہت جلد والد بننے والا ہوں، مجھے میری اہلیہ نے یہ خبر سنائی اور میں آہستہ آہستہ اس کی تیاری کررہا ہوں‘۔

فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اب خود پر ایک ذمہ داری محسوس ہوتی ہے کہ مجھے سب کچھ ٹھیک کرنا ہوگا تاکہ میں اپنی اولاد کو بھی سب صحیح سکھا سکوں‘۔

View this post on Instagram

- nothing so pretty ❤️

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جلد والد بننے کے خیال سے خوفزدہ نہیں ہورہا، کیوں کہ میں نے ایسی زندگی دیکھی ہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے معجزے ہوتے دیکھے ہیں، مجھے یقین ہے یہ منزل بہترین ہوگی اور میں اس کے لیے تیار ہوں‘۔

جوڑے کو تاحال یہ تو نہیں معلوم کے ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی یا بیٹی کی تاہم ان کے خاندان والے اس خبر کو سن کر بےحد پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیروز خان نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منایا تھا۔

اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک سال شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد وہ کبھی اپنے ماضی میں واپس نہیں جانا چاہتے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے ’بکھرا میرا نصیب‘ نامی ڈرامے کے ساتھ ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ ’خانی‘ ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب کیوں ہوا؟

اس کے بعد وہ کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بنے جن میں ’چپ رہو‘، ’گل رانا‘ اور ’وہ ایک پل‘ شامل ہیں۔

2017 سے 2018 تک نشر ہونے والے ڈرامے ’خانی‘ میں بھی فیروز خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا جو جیو کا کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا، جبکہ اسے فیروز خان کے کیریئر کی بہترین پرفارمنس بھی سمجھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024