• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بین الاقوامی صحافیوں، سفیروں کا بالاکوٹ میں بھارتی دعووں کے برعکس زمینی حقائق کا معائنہ

شائع April 11, 2019
گروپ کو اس جگہ کا معائنہ کرایا گیا جہاں بھارت کے جھوٹے فضائی حملے کا دعویٰ کیا تھا — فوٹو: آئی ایس پی آر
گروپ کو اس جگہ کا معائنہ کرایا گیا جہاں بھارت کے جھوٹے فضائی حملے کا دعویٰ کیا تھا — فوٹو: آئی ایس پی آر

بھارت سمیت بین الاقوامی صحافیوں اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بالاکوٹ کا دورہ کرکے بھارتی دعووں کے برعکس زمینی حقائق کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سمیت بین الاقوامی صحافیوں کے گروپ، مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے بالاکوٹ میں جبہ کے مقام کے قریب 26 فروری کو بھارت کی فضائی خلاف ورزی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے انہیں بریفنگ دی اور بین الاقوامی صحافیوں اور سفیروں نے اپنی آنکھوں سے بھارتی دعووں کے برعکس زمینی حقائق کا معائنہ کیا۔

گروپ کو اس جگہ کا معائنہ کرایا گیا جہاں بھارت نے جھوٹے فضائی حملے کا دعویٰ کیا تھا اور جہاں جانی یا انفرااسٹرکچر کے نقصان کے کوئی آثار نہیں تھے۔

وفد نے قریب میں واقع اس مدرسے کا بھی دورہ کیا جہاں بھارت نے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

بین الاقوامی صحافیوں اور سفیروں نے آزادانہ طور پر طلبا بچوں اور اساتذہ سے بات کی اور اپنی آنکھوں سے اس مدرسے کو دیکھا جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا اور وہاں صرف مقامی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے زور دیا کہ بھارت کو اب جھوٹے دعووں کے بجائے سچائی کو تسلیم کرنا چاہیے، خطے میں امن کے لیے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہاتھوں سے نکلتی صورتحال کی وجوہات اپنے اندر تلاش کرنی چاہیئں۔

بعد ازاں گروپ نے تعلیم کی جدید سہولیات سے آراستہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سوات کا دورہ کیا، جو پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے سوات کے بہادر عوام کے لیے تحفے کے طور پر قائم کیا تھا۔

وفد نے شدت پسندی کی طرف مائل نو عمر بچوں کی بحالی اور انہیں واپس معلوم کی زندگی کی طرف لانے اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں مدد کے لیے مالاکنڈ میں قائم کیے گئے مرکز 'صباؤں' کا بھی دورہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024