• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گوگل نے خود غلطی سے سستے پکسل فونز کی تصدیق کردی

شائع April 7, 2019
گوگل پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل — اے ایف پی فوٹو
گوگل پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل — اے ایف پی فوٹو

گوگل پکسل اسمارٹ فون سیریز کو خالص اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور کیمرا سسٹم کی وجہ سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

مگر گوگل کے یہ فون فلیگ شپ ڈیوائسز میں شامل ہیں جن کی قیمت اکثر اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بیشتر افراد خرید نہیں پاتے مگر اب لگتا ہے کہ ان کا سستا ورژن یہ کمپنی جلد متعارف کرانے والی ہے۔

درحقیقت گوگل کی اپنی ویب سائٹ نے پکسل تھری لائٹ کی تصدیق غلطی سے کردی ہے۔

اس فون کو پکسل 3 اے کا نام دیا جائے گا جیسا گوگل اسٹور پیج سے عندیہ ملتا ہے۔

اگرچہ گوگل نے اس پیج کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا مگر اس کے اسکرین شاٹ لوگ پہلے ہی محفوظ کرچکے تھے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق ویب سائٹ میں اس فون کے فیچر تو نہیں دیئے گئے مگر اس کی موجودگی اور نام کی تصدیق ضرور ہوگئی۔

مگر اس سے پہلے گوگل کے اپنے پلے کنسول میں بھی اس ڈیوائس کے تمام فیچرز کو غلطی سے لیک کردیا گیا تھا جس کے مطابق یہ 5.6 انچ اور 6.0 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن میں ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس میں اسنیپ ڈراگون 670 پراسیسر، 12 میگا پکسل رئیر کیمرا اور ہیڈفون جیک کسی ایک ورژن میں پھر واپس آئے گا۔

نئی لیک سے یہ بھی عندیہ ملا ہے کہ یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران متعارف کرائے جاسکتے ہیں ممکنہ طور پر مئی میں گوگل کی سالانہ آئی او ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر۔

ان کی قیمت کا بھی فی الحال کوئی اندازہ نہیں مگر گوگل ان فونز کی قیمت کم رکھے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انہیں خرید سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024