• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بشریٰ بی بی سے اختلافات پر وزیراعظم نے واضح بیان دے دیا

شائع April 7, 2019
عمران خان اور بشریٰ بی بی — فیس بک فوٹو
عمران خان اور بشریٰ بی بی — فیس بک فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تعلق کے حوالے سے کی جانے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینیل سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کی۔

ایسی افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان کشیدگی ہے اور وہ بنی گالہ چھوڑ کر جاچکی ہیں جس کے بعد علیحدگی ہوسکتی ہے۔

مگر نجی ٹی وی کی رپورٹ میں عمران خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی ان کے لیے اللہ کی سب سے بڑی رحمت ہیں اور اس حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں،ہم دونوں آخری سانس تک اکھٹے رہیں گے۔

نجی ٹی وی کی فوٹیج آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی گزشتہ سال فروری میں ہوئی تھی۔

اس شادی کی اطلاعات پہلے سامنے آگئی تھی مگر اس وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ابھی عمران خان نے ابھی بشریٰ بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہے۔

یہ عمران خان کی تیسری جبکہ بشریٰ بی بی کی دوسری شادی ہے۔

اس بارے میں بشریٰ بی بی نے ستمبر 2018 میں اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے شادی ان کی عدت کے 7 ماہ گزرنے کے بعد ہوئی تھی۔

انہوں نے وزیر اعظم کی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ وہ انتہائی سادہ انسان ہیں اور انہیں کسی بھی چیز کی لالچ نہیں، کوئی سیاست دان ایسا نہیں جس کے پاس صرف 2 سے 3 سوٹ ہوں اور ضرورت پڑنے پر وہ کسی سے مانگ کر بھی کپڑے پہنتا ہو۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، لیڈر عوام کی تقدیر بدلتا ہے اور سیاستدان صرف حالات بدلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صدی میں دنیا میں صرف دو ہی لیڈر ہیں ایک عمران خان اور دوسرے ترک صدر رجب طیب اردوان۔

تبصرے (1) بند ہیں

Preface Apr 08, 2019 03:01pm
May Allah (swt) keep the couple under His blessing and protection. Ameen.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024