• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ایکشن ہیرو ون ڈیزل شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کا حصہ

شائع April 6, 2019
اوتار کے سیکوئل کو دسمبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: کامک بک
اوتار کے سیکوئل کو دسمبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: کامک بک

ہولی وڈ کے ایکشن ہیرو ون ڈیزل شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ کے سیکوئل میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔

فاسٹ اینڈ فیورس جیسی کامیاب فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والے ون ڈیزل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ’اوتار‘ کے سیکوئل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

’اوتار‘ کے سیکوئل پر گزشتہ برس سے کام جاری ہے اور اسے آئندہ برس دسمبر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’اوتار‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ ویڈیو میں وہ فلم ساز جیمز کیمرون کے ساتھ انتہائی خوش دکھائی دیے۔

ون ڈیزل کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ جیمز کیمرون وہ واحد فلم ساز ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتے ہیں اور ان سے سیکھنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں جیمز کیمرون نے بھی ون ڈیزل کی تعریف کی، تاہم دونوں نے ویڈیو میں یہ نہیں بتایا کہ ‘اوتار‘ کے سیکوئل میں ایکشن ہیرو کا کردار کون سا ہوگا؟

خیال رہے کہ جیمز کیمرون کی شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب اس کی دوسری فلم پر کام جاری ہے جسے دسمبر 2020 تک ریلیز کیا جائے گا۔

جیمز کیمرون نے اپریل 2018 میں ’اوتار‘ کے سیکوئل بنانے اور اسے ٹرائلوجی کی طرح بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اوتار‘ کی نئی سیریز بنے گی

جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ’اوتار‘ کو ٹرائلوجی کی طرح بنایا جائے گا، جس کے لیے ہر ٹرائلوجی میں 3 سے 4 فلمیں ہوں گی۔

اوتار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ہے—اسکرین شاٹ
اوتار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ہے—اسکرین شاٹ

ان کے مطابق ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی 5 فلموں پر مشتمل ہوگی، جس کے لیے اس فلم کے 4 سیکوئل بنائے جائیں گے۔

جیمز کیمرون نے وضاحت کی تھی کہ ’اوتار‘ کے سیکوئل کی کہانی پہلی فلم سے مختلف ہوگی اور اب اس سیریز کی فلمیں ایک خاندان کی طرح آگے بڑھیں گی۔

فلم ساز کے مطابق ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی کے لیے مزید 4 سیکوئل بنائے جائیں گے، اور ہر فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوگی۔

کیٹ ونسلیٹ بھی سیکوئل میں دکھائی دیں گی—فوٹو: ڈیلی بیسٹ
کیٹ ونسلیٹ بھی سیکوئل میں دکھائی دیں گی—فوٹو: ڈیلی بیسٹ

انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کے کردار وہی رکھے جائیں گے، فی الحال کرداروں کو نہیں بڑھایا جائے گا۔

’اوتار‘ کے پہلے سیکوئل کو 2020 میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں ون ڈیزل، کیٹ ونسلیٹ، سیم ورتھنگٹن، زوئے سالڈانا اور اسٹیفن لانگ سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

’اوتار‘ کے دیگر سیکوئلز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اس کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کا تیسرا سیکوئل 2024 کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024