• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ریما کا شوہر کے ساتھ بیت المقدس کا دورہ

شائع April 5, 2019
اداکارہ نے قبت الصخرہ کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے قبت الصخرہ کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں—فوٹو: انسٹاگرام

شاندار اداکاری اور شوبز میں خدمات کے عوض گزشتہ ماہ 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ’تمغہ حسن کارکردگی‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے شوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ کیا ہے۔

اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر طارق شہاب کے ساتھ بیت المقدس میں اپنے میزبانوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

ریما خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کا دورہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اسے زندگی بھر کے لیے بہترین موقع بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے دورے کو سعادت قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے دورے کو سعادت قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

ریما خان نے بیت المقدس کے دورے کے دوران نہ صرف مسجد الاقصیٰ کا دورہ کیا بلکہ انہوں نے ’قبت الصخرہ‘ (سنہری گنبد) کا بھی دورہ کیا اور وہاں بنوائی گئی تصاویر کو شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر عالمی مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بھی مقدس شہر قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے مسجد الاقصیٰ سے جڑی اسلامی روایات کا بھی ذکر کیا۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے مسجد الاقصیٰ میں مختصر قیام کا تذکرہ بھی کیا۔

ریما خان مسجد الاقصیٰ بھی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ریما خان مسجد الاقصیٰ بھی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بیت المقدس دیکھنے کا موقع ایک دوست نے فراہم کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ریما خان پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دورے کا اہتمام ان کے ایک دوست نے کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دورے کا اہتمام ان کے ایک دوست نے کیا—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں ریما خان تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔

شادی کے بعد اداکارہ شوہر کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کے بعد اداکارہ شوہر کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Zahid Husain Apr 05, 2019 03:35pm
Visiting Jerusalem is no big deal for the American Passport Holders.....

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024