• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کی ترقی کی شرح نیپال اور مالدیپ سے بھی کم رہے گی، اقوام متحدہ

شائع April 5, 2019
2020 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی 4 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
2020 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی 4 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور پیسیفک(ای ایس سی اے پی) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی 2019 میں خطے میں سب سے کم رہے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ای ایس سی اے پی کی جانب سے 'ترقی سے آگے کے عزائم' کے عنوان سے ایشیا اینڈ دی پیسیفک 2019 کے سالانہ اقتصادی اور سماجی سروے میں پیش گوئی کی گئی کہ بنگلہ دیش کی 7.3 فیصد، بھارت کی 7.5 فیصد، مالدیپ اور نیپال کی 6.5 فیصد کے مقابلے میں 2019 میں پاکستان کی جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) 4.2 فیصد رہے گی جبکہ 2020 میں یہ 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

اس سروے میں یہ انکشاف کیا گیا کہ خطے میں مجموعی طور پر اقتصادی صورتحال مستحکم ہے اور 2019 اور 2020 میں ترقی کی شرح 5 سے 5.1 فیصد تک متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی

تاہم برآمدی شعبے کو یورپ اور ممکنہ طور پر امریکا میں کم طلب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور امریکا اور چین کی جاری تجارتی جنگ میں بے یقینی جاری رہے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر بڑھتے دباؤ کے باعث ادائیگیوں کی مشکلات کے توازن کا سامنا کر رہی ہے۔

ایشیا پیسیفک خطے میں افراط زر (مہنگائی) کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے لکھا گیا کہ 2020 میں 3.8 فیصد تک کمی سے قبل 2019 میں اس میں اعتدال کے ساتھ 4.2 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

تاہم تجارتی کشیدگی اور بڑھتی بے یقینی، کرنسی کی قدر میں کمی اور غیر معمولی موسم کے تناظر میں ممکنہ زیادہ ٹیرف صارفین اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 5 سال کی بلند ترین شرح 9.4 فیصد تک پہنچ گئی

سروے کے مطابق خطے کے وسط سے طویل مدتی امکانات ساختی تبدیلی اور وسیع بنیاد پر پیداواری ترقی پر منحصر ہیں۔

اس رپورٹ میں ان ممالک کو خبردار کیا گیا ہے جو زراعت پر مبنی معیشت کو دوسرے شعبے کی طرف منتقل کر رہے ہیں، جس سے مینوفکچرنگ شعبے کو بائی پاس کرتے ہوئے سروسز کا شعبہ اصل کردار ادا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے کمیشن کی جانب سے 2019 کے سروے میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ 2030 تک پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے ایشیا پیسیفک ترقی پذیر ممالک کے لیے سالانہ 15 کھرب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، جو 2018 میں ان ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی کے 5 فیصد کے برابر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024