• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پنجاب کا صحت کے شعبے میں گلگت بلتستان کیلئے تحفہ

شائع April 4, 2019
گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے لوگ اس دوستانہ رویے کو طویل عرصے تک یاد رکھیں گے— فائل فوٹو: ڈان
گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے لوگ اس دوستانہ رویے کو طویل عرصے تک یاد رکھیں گے— فائل فوٹو: ڈان

لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گلگت بلتستان کے لیے دوستانہ صحت پیکیج دینے کا اعلان کردیا، گورنر گلگت بلتستان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔

مذکورہ پیکج میں پنجاب کے 11 نرسنگ کالجز میں 5، 5 مخصوص سیٹیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ 11 ایمبولینسز اور 20 کروڑ روپے کا ساز و سامان بھی دیا جائے گا۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ (پی اینڈ ایس ایچ ڈی) میں گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین سے ملاقات کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران سیکریٹری پی اینڈ ایس ایچ ڈی زاہد اختر زمان، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر اور ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم حسین بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ موجود تھے.

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جانب سے خیر سگالی کے جذبے کے طور پر گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکیج سے گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں خدمات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس پیکج میں 7 خودکار ایلیاس سسٹم، 9 کیمسٹری اینالائزرز، 4 ڈیجیٹل ریڈیو گرافی مشینیں، 9 ایکس رے مشینیں، 22 ڈینٹل یونٹس، 22 ڈینٹل یونٹس کے آلات، 7 بائیو کیمسٹری اینالائزرز، 4 سی-آرم، 30 کارڈیک مانیٹر اور 70 کارڈیک بیڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی آئینی حقوق فراہم کیے جائیں، سپریم کورٹ کا حکم

پنجاب کے 11 نرسنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے طالبِ علموں کے لیے 5، 5 سینٹیں مختص کرنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 55 ہوجائے گی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور وہاں سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر بھی بنایا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی اس مدد پر گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے لوگ اس دوستانہ رویے کو طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔


یہ خبر 4 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024