• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پیپلزپارٹی کا 'کاروانِ بھٹو' کو پورے ملک تک لے جانے کا فیصلہ

شائع April 4, 2019
حکومت پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ نہیں سمجھ رہی ہے، پی پی پی — فوٹو: پیپلز پارٹی ٹوئٹر اکاؤنٹ
حکومت پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ نہیں سمجھ رہی ہے، پی پی پی — فوٹو: پیپلز پارٹی ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی سے لاڑکانہ جانے والے کارروانِ بھٹو کو پورے ملک تک لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

مذکورہ فیصلہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سربراہی میں نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا۔

اس اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے نااہل حکومت قرار دیا اور کہا گیا کہ یہ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پولیس پر حملہ کیا، قیادت معافی مانگے'

یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ موجودہ حکمران مزدور یوین کے خلاف ہیں اور انہیں غیر موثر کرنا چاہتے ہیں۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور کمزور ہوتی ہوئی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے اب تک کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، جبکہ ایسے وزرا جن کے مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں اب ان کی تعداد 4 ہوچکی ہے۔

پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کی حفاظت کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی آواز بلند کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

یہ بھی دیکھیں: 'مسلم لیگ(ن) کی قربت میں پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے'

اجلاس کے دوران لاپتہ افراد کے معاملے اور گلگت بلتستان میں اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے نوجواں کے خلاف ہونے والی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پارٹی قائدین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کمشیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول پر تنقید، پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ احتساب کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے اور احتساب کے لیے نیا قانون متعارف کروانا چاہیے۔

پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ ہی آئین کی عزت کر رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ سمجھ رہی ہے، بلکہ موجودہ حکومت 18ویں ختم کرنا چاہتی ہے۔

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔


یہ خبر 4 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024