• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری جاں بحق

شائع April 2, 2019
بھارتی شیلنگ 2 گھنٹے تک جاری رہی، ڈپٹی کمشنر کوٹلی —فائل فوٹو / ڈان
بھارتی شیلنگ 2 گھنٹے تک جاری رہی، ڈپٹی کمشنر کوٹلی —فائل فوٹو / ڈان

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر عظیم نے بتایا کہ ’بھارتی فورسز نے ضلع کوٹلی کے مختلف مقامات پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 خواتین رحمت بیگم اور عظمت بیگم زخمی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

انہوں نے بتایا کہ ’بھارتی شیلنگ 2 گھنٹے تک جاری رہی‘۔

عمر عظیم کا کہنا تھا کہ’بھارتی فورسز نے صبح 11 بج کر 30 منٹ شہری علاقوں پر مشین گن اور مارٹرز گولے برسانے کا سلسلہ شروع کیا تھا‘۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ’بھارتی فوج کی شیلنگ کی زد میں آکر 18 سالہ لڑکا محمد عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’محمد عتیق کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں منڈی جگلپال کا رہائشی تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جان جوٹ بہادر گاؤں میں رحمت بیگم اور عظمت بیگم بھارتی شیلنگ سے زخمی ہوئیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بھارت کی جانب سے سبزکوٹ اور نارا کوٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فورسز کی شیلنگ، 8 شہری زخمی

— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’کوٹلی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو بھارتی فوجیوں نے شیلنگ کی تھی تاہم اس کے بعد شیلنگ کی اطلاعات نہیں آئی‘۔

قبل ازیں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 فوجی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے راول کوٹ سیکٹر کے رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: والدہ اور اہلیہ کی دفتر خارجہ میں کلبھوشن یادیو سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض (جھنگ)، لانس حوالدار عزیز اللہ (نوشہرو فیروز) اور سپاہی شاہد منصب (ایبٹ آباد) شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’جوابی کارروائی میں دشمن کی متعدد چیک پوسٹیں بھی تباہ ہوگئی‘۔

خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی (سیز فائر) معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔

ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024