• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی سیاستدان کا سمرتی ایرانی پر شوہر بدلنے کا الزام

شائع April 2, 2019 اپ ڈیٹ April 3, 2019
سمرتی ایرانی نے 2011 میں پارسی صنعت کار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
سمرتی ایرانی نے 2011 میں پارسی صنعت کار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت میں لوک سبھا کے لیے ووٹنگ رواں ماہ 11 اپریل سے شروع ہوگی جس کے لیے ہندوستان بھر میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔

انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جہاں سیاستدان غریب بننے اور کسان بننے جیسے ڈرامے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وہیں سیاستدان حریفوں کو نیچا دکھانے کے لیے ان پر انتہائی نامناسب الزامات بھی لگا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں کانگریس کی اتحادی جماعت پیپلز ریپبلکن پارٹی (پی آر پی) کے رہنما جے دیپ کواڈے نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن لوک سبھا اور وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی پر بھی انتخابی مہم کے دوران انتہائی نامناسب الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات: اقتدار میں آنے کے لیے سیاستدانوں کے ڈرامے

جے دیپ کواڈے نے سمرتی ایرانی کو جنسی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بندیا کے سائز کو مختلف شوہروں سے مشابہت دی۔

بڑی بندیا کا مطلب اسے ایک سے زائد شوہر کے نام سے منسوب کرنا ہے، سیاستدان—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
بڑی بندیا کا مطلب اسے ایک سے زائد شوہر کے نام سے منسوب کرنا ہے، سیاستدان—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

انڈیا ٹوڈے کے مطابق جے دیپ کواڈے نے سمرتی ایرانی کو قانون سازی کرنے اور بھارتی آئین میں کچھ ترامیم کرنے کی تجاویز دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خاتون وزیر کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔

جے دیپ کواڈے کے مطابق سمرتی ایرانی نے وزیر ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نتن گدکاری کو تجویز دی کہ آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

جے دیپ کواڈے نے سمرتی ایرانی کی اسی تجویز پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئین بدلنا شوہر بدلنے کی طرح آسان نہیں۔

پی پی پی کے رہنما جے دیپ کواڈے نے وزیر ٹیکسٹائل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ماتھے پر اس لیے بڑی بندیا سجاتی ہیں، تاکہ وہ اسے مختلف شوہروں کے نام کر سکے۔

جے دیپ کواڈے خواتین کے خلاف نامناسب گفتگو کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
جے دیپ کواڈے خواتین کے خلاف نامناسب گفتگو کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی سیاستدان نے حدود پار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی نے بتایا کہ جب کبھی کوئی خاتون ماتھے پر بندیا کا بڑا نشان سجاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اس بندیا کو ایک سے زائد شوہروں کے نام منسوب کرتی ہے۔

اگرچہ جے دیپ کواڈے نے سمرتی ایرانی پر شوہر بدلنے کا الزام لگایا، تاہم انہوں نے اپنے الزام کی وضاحت نہیں کی۔

سمرتی ایرانی حکمران جماعت بی جے پی کی اہم رہنما ہیں اور وہ ماضی میں ٹی وی پر اداکاری بھی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: انتخابی فہرست سے 2 کروڑ خواتین کے نام غائب

43 سالہ سمرتی ایرانی نے 2011 میں پارسی صنعت کار ذبین ایرانی سے شادی کی تھی اور انہیں تین بچے ہیں۔

اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایا وتی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے—فائل فوٹو: کالنگا ٹی وی
اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایا وتی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے—فائل فوٹو: کالنگا ٹی وی

سمرتی ایرانی نے اپنے شوہر کی بڑی بیٹی کی پرورش بھی کی جو انہیں ان کی پہلی بیوی سے ہوئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی سیاستدان نے خاتون کو جنسی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انتخابی امیدواروں کیلئے مجرمانہ ریکارڈ کی تشہیر لازمی قرار

اس سے قبل اتر پردیش کی ریاستی اسمبلی کے بی جے پی کے رکن نے ریاست کی وزیر اعلیٰ مایاوتی کو نریندر مودی پر تنقید کرنے کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

خبریں تھیں کہ سپنا چوہدری کانگریس میں شمولیت کرنے جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
خبریں تھیں کہ سپنا چوہدری کانگریس میں شمولیت کرنے جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بی جے پی رہنما نے کہا تھا کہ مایاوتی پہلے اپنے چہرے پر فیشل اور بالوں کو کلر کرائیں پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں رمضان کے دوران انتخابات کرانے پر تنازع

اسی طرح اتر پردیش کے بی جی پی رہنما سریندر سنگھ نے بھی ہریانہ کی ڈانسر سپنا چوہدری کی جانب سے کانگریس میں شمولیت کی خبروں پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سونیا گاندھی بھی نشانے پر رہی ہیں—فائل فوٹو: ہفنگٹن پوسٹ
سونیا گاندھی بھی نشانے پر رہی ہیں—فائل فوٹو: ہفنگٹن پوسٹ

سریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ سپنا چوہدری ایک ڈانسر ہیں جس طرح سونیا گاندھی ڈانسر ہیں اور دونوں کی جوڑی خوب جچے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے راہول گاندھی کو تجویز دی تھی کہ انہیں سپنا چوہدری سے شادی کرنی چاہیے۔

اسی طرح بھارتی سیاستدان زیادہ تر بی جے پی کے رہنما سونیا گاندھی کی بیٹی اور راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی کو بھی جنسی بنیادوں پر تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

پریانکا گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: دی ہندو
پریانکا گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: دی ہندو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024