• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’سپریم کورٹ کو نواز شریف کی طرز پر پرویز مشرف کو ریلیف دینا چاہیے’

شائع April 1, 2019
پرویز مشرف بظاہر بہت بیمار لگ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
پرویز مشرف بظاہر بہت بیمار لگ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف بھی بظاہر بہت بیمار لگ رہے ہیں، سپریم کورٹ کو سابق صدر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرز پر ریلیف دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پرویز مشرف کی بیماری کا معاملہ بھی نواز شریف کی طرح ہی ہے، ملزم کو ریلیف دینے کی مثال نواز شریف کی صورت میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بظاہر بیمار لگ رہے ہیں، انہیں صحت بہتر ہوتے ہی عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سیاسی اتفاق رائے نہ ہوا تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی،فواد چوہدری

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنگین غداری کیس سے متعلق درخواست میں حکم دیا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اگر 2 مئی کو پیش نہیں ہوتے تو خصوصی عدالت استغاثہ کو سن کر فیصلہ کرے۔

عدالت عظمیٰ نے یہ بھی فیصلہ دیا تھا کہ 2 مئی کو پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے پر ان کا دفاع کا حق ختم ہوجائے گا اور ان کو دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت بھی نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اگر پرویز مشرف پیش نہیں ہوتے تو اس کا مطلب ہے کہ 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تقرری کے حوالے سے ایک سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے، اس سلسلے میں 42 درخواستیں آچکی ہیں، جس پر بورڈ بننا ہے اور ایم ڈی کی تقرری کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول، مریم کی سیاست ’ابو بچاؤ‘ تک محدود ہے، وزیر اطلاعات

قبل ازیں اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف جیل آ جارہے ہیں، آصف زرداری کا مستقبل بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات ہم نے نہیں بنائے، پی پی قیادت کے خلاف کیسز مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بڑی اچھی تحقیقات کی ہے، امید ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس آگے بڑھانے کے لیے (ن) لیگ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حمایت کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024